Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکا ٹیسٹ سیریز، فواد عالم کی واپسی

فواد عالم کی 10 برس بعد قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، فوٹو: اے ایف پی
سری لنکا کے خلاف قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ کھیلنے والے سکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔افتخار احمد کی جگہ نو برس بعد فواد عالم کو شامل کیا گیا ہے جبکہ محمد موسیٰ کی جگہ عثمان شنواری کو موقع دیا گیا ہے۔
چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کیا۔
مصباح الحق نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ’اظہر علی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس، عابد علی، حارث سہیل، کاشف بھٹی، اسد شفیق، یاسر شاہ، شان مسعود، امام الحق اور عمران خان شامل ہیں۔‘

 

مصباح الحق نے کہا کہ ’ہم نے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا ہے جو سری لنکا کو شکست دے سکتی ہے۔‘
چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ’ انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی میں ون مین شو جیسی کوئی بات نہیں ہے، وہ تنہا ٹیم کا انتخاب نہیںکرتے بلکہ چھ سلیکٹرز کھلاڑیوں کی کارکردگی کا بغور جائزہ لے کر انہیں منتخب کرتے ہیں، سب کے ساتھ مشاورت کے بعد ٹیم کا انتخاب کیا جاتا ہے۔‘
ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق کا کہنا کہ ’کھلاڑی کو پرفارمنس کے لیے ایک طریقہ کار چاہیے، اس وقت سب کو نظر آ رہا ہے کہ آسٹریلیا میں اور گذشتہ سیریز میں ہمارا سب سے بڑا مسئلہ بولنگ رہی ہے۔‘
چیف سلیکٹر نے کہا کہ ’میرے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے کہ میں گھماؤں اور سب ٹھیک ہوجائے۔‘
محمد عامر اور وہاب ریاض کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق نے کہا کہ ’یہ دونوں کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف اس سے قبل سیریز میں ٹیم کا حصہ تھے لیکن نتائج قریباً ایسے ہی رہے تھے۔‘

مصباح الحق کے مطابق ان کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں کہ گھُماؤں اور سب ٹھیک ہو جائے، فوٹو: اے ایف پی

انہوں نے کہا کہ ’وہ پاکستان کرکٹ کو ٹھیک کرنے آئے ہیں اور اگر وہ ایسا نہ کر سکے تو وہ اپنی ذمہ داریاں چھوڑ دیں گے۔‘
یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 11 سے 15 دسمبر تک پنڈی کرکٹ سٹیڈیم جبکہ اور میچ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم اور خاص طور پر طویل عرصے بعد فواد عالم کی سلیکشن پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف آرا کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر صارف ساج صادق نے فواد عالم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’ان کا انتخاب دیگر ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک سبق ہے۔‘

شیئر:

متعلقہ خبریں