Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی آرامکو’ ٹریلین ڈالر کلب‘ میں

دنیا میں 2 کمپنیاں ایسی ہیں جن کی قدر ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہے۔ فوٹو: ٹوئٹر
سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ آرامکو کمپنی کی قدر آئندہ چند ماہ کے دوران 2 ٹریلین ڈالر کی حد عبور کر جائے گی۔
 شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان ویانا میں امریکی خبررساں ادارے بلومبرگ سے گفتگو کر رہے تھے۔
 بلومبرگ کے مطابق’ سعودی آرامکو ’ٹریلین ڈالر کلب‘ میںشامل ہونے جارہی ہے۔ شیئرز کے پہلے سودے سے سعودی آرامکو کی قدر 1.7 ٹریلین ڈالر کے قریب ہوجائے گی‘۔

سعودی عرب کے وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ آرامکو کی قدر  2 ٹریلین ڈالر کی حد عبور کر جائے گی۔ فوٹو: ٹوئٹر

بلومبرگ کا کہناہے سعودی آرامکو ’ایپل‘ اور ’مائیکرو سافٹ‘ کمپنیوں پر 600 ارب ڈالر سے سبقت لے جارہی ہے۔ دنیا بھر میں 2 کمپنیاں ایسی ہیں جن کی قدر ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ مانی جاتی ہے۔
 دریں اثناءسعودی آرامکو کے اعلامیے کے مطابق 3 ارب عام شیئرز مارکیٹ میں پیش کیے گئے جو کمپنی کے سرمائے کا 1.5فیصد ہیں۔
اداروں نے 397 ارب ریال مالیت کے شیئر خریدے۔ ڈالر میں یہ رقم 106 ارب ہے۔

آرامکو کے مطابق 3 ارب عام شیئرز مارکیٹ میں پیش کیے گئے فوٹو: ٹوئٹر

عام افراد نے 446 ارب ریال مالیت کے شیئر حاصل کیے۔ ڈالر میں یہ رقم 119ارب کے مساوی ہے۔
عاجل ویب کے مطابق سعودی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی (تداول) نے اعلان کیا ہے کہ سعودی آرامکو کے شیئر بدھ سے (2222) کی علامت سے مارکیٹ میںپیش کیے جائیں گے۔
تداول کے مطابق پہلے دن صرف اندراج ہوگا۔ نیلامی کے دورا نیے میں 30 منٹ تک توسیع ہوسکے گی۔
 آرامکو کے شیئرز مارکیٹ کرنے کی ذمہ دار سامبا کپیٹل کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی آبادی کے مقابلے میں پندرہ فیصد سعودیوں نے شیئرز خریدے ۔

سعودی عرب میں پندرہ فیصد سعودیوں نے شیئرز خریدے ۔ فوٹو: ٹوئٹر

سامبا کپیٹل کی جانب سے اعداد وشمار کے مطابق 49 لاکھ47 ہزار275 سعودی ، دو ہزار476 خلیجی اورایک لاکھ 6 ہزار58 غیر ملکیوں نے آرامکوکے شیئرز خریدے ہیں ۔
 بیان میں کہا گیا کہ سعودیوں کی آبادی کے مقابلے میں شیئرز خریدنے والے سعودیوں کا تناسب صرف پندرہ فیصد ہے ۔
 اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ شیئرز خریدنے والوں میں 17 سے 45  برس کی عمر کے افراد ہیں۔ ان کی تعداد 30 لاکھ67 ہرزار334 رہی ہے۔
 

شیئر: