Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے سکولوں میں تعطیلات اتوار سے

موسم بہا رکی تعطیلات کے لیے بھی شیڈول جاری کیا گیا ہےفوٹو: ٹوئٹر
امارات کی وزارت تعلیم و تربیت کے مطابق رواں تعلیمی سال 2019-2020 کے موسم سرما کی تعطیلات اتوار 15 دسمبر سے شروع ہوں گی۔ سرکاری سکولوں میں 28 دن جبکہ نجی سکولوں میں تعطیلات کا دوارنیہ 3 ہفتے ہوگا۔
الامارات الیوم کے مطابق جنرل ایجوکیشن کے سکولوں اور وزارت تعلیم و تربیت کے کورس والے نجی سکولوں میں تعطیلات 4 ہفتے جاری رہیں گی۔سکول 12جنوری سے کھلیں گے۔ اکیڈمی بورڈ میں موسم سرما کی تعطیلات کی شروعات 22 دسمبر سے ہوگی اور 5 جنوری تک جاری ر ہیں گی۔
غیر ملکی نصاب تعلیم پڑھانے والے سکولوں میں تعطیلات کا آغاز 15 دسمبر سے ہوگا ۔ سکول 5 جنوری سے کھلیں گے۔

سرکاری سکولوں میں 28 دن جبکہ نجی سکولوں میں تعطیلات کا دوارنیہ 3 ہفتے ہوگا۔فوٹو: امارات الیوم

2019-2020 تعلیمی سال سے متعلق موسم بہار کی تعطیلات کے لیے پبلک ایجوکیشن اور وزارت تعلیم کا نصاب پڑھانے والے نجی سکول 29 مارچ 2020 سے 2 ہفتے تک بندرہیں گے۔ 12اپریل کو دوبارہ کھلیں گے۔
اکیڈمی بورڈ کی تعطیلات 29 مارچ سے 5 اپریل تک جاری رہیں گی۔
 غیر ملکی کورس پڑھانے والے سکولوں میں موسم بہار کی تعطیلات 29 مارچ سے شروع ہو کر 12اپریل کو ختم ہوں گی۔
پبلک ایجوکیشن اور وزارت کا نصاب پڑھانے والے نجی سکولوں میں تعلیمی سال 2 جولائی 2020 جبکہ اکیڈمی بورڈ میں 9 جولائی کو مکمل ہوگا۔
 

شیئر: