Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتھارٹی لیٹر کے بغیر دوسرے کی گاڑی استعمال نہ کی جائے

اتھارٹی لیٹر نہ ہونے پر چالان ہونے کی صورت گاڑی کے مالک کو ادا کرنا ہوگا ۔ فوٹو ، اخبار 24
ٹریفک پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دوسرے کی گاڑی عارضی اتھارٹی لیٹر کے بغیر نہ چلائی جائے اور خلاف ورزی ریکاڈ ہونے کی صورت میں چالان گاڑی کے مالک کو بھرنا پڑے گا۔
محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں ڈیجیٹل چالان کا سسٹم نافذہے جس کے تحت ٹریفک خلاف ورزی پر کیا جانے والا چالان براہ راست گاڑی کے مالک کے نام کاٹا جاتا ہے۔
چالان ہونے کی صورت میں گاڑی کے مالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ چالان کی رقم ادا کرے۔ ادارے کی جانب سے اس حوالے سے سوالات کے جواب دیتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے ڈیجیٹل سسٹم ’ابشر‘ پر  دوسرے کو گاڑی چلانے کے لیے اتھارٹی لیٹر جاری کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ 

گاڑی چلانے کے لیے اتھارٹی لیٹر " ابشر " سروس سے حاصل کیاجاسکتا ہے ، فوٹو ۔ اخبار 24 

گاڑی چلانے کے لیے جاری کیے جانے والے اتھارٹی لیٹر میں ڈرائیور کے کوائف درج کیے جاتے ہیں ۔ کسی بھی خلاف ورزی پر چالان اسی پر ہوگا جس کے کوائف اتھارٹی لیٹر میں درج کیے گئے ہوں گے۔
ٹریفک پولیس  کا مخصوص شعبے جہاں چالان پر اعتراض داخل کیاجاتا ہے کے ذمہ دارنے ٹوئٹر پر بتایا کہ متعد د افراد کی جانب سے ایسی شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں کہا گیا تھا کہ انکی گاڑی کا چالان ہو ا ہے جبکہ گاڑی کوئی دوسرا شخص چلا رہا تھا۔
ذمہ دار کا کہنا تھا کہ مذکورہ شکایات کے ازالے کے لیے ’ابشر‘ سسٹم پر گاڑی چلانے کے لیے عارضی اتھارٹی لیٹر کی سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ ان لوگوں کے اعتراض کو دور کیا جاسکے جنہیں یہ شکایت رہتی ہے کہ گاڑی کسی دوسرے شخص کے پاس تھی اور چالان ان کو موصول ہوا۔ 
واضح رہے محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے ’ابشر’ ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے گاڑی چلانے کے لیے عارضی یا مستقل بنیادو ں پر اتھارٹی لیٹر جاری کرانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
مملکت میں مقیم وہ غیر ملکی ڈیجیٹل طریقے سے عارضی اتھارٹی لیٹر جاری کرانے کے اہل ہیں جن کے کفیل ایک ہی ہوں ۔والد اپنے بچے کو بھی  اتھارٹی لیٹر جاری کرنے کا مجاز ہوسکتا ہے۔
وہ سعودی جنہوں نے گھریلو ڈرائیور رکھے ہیں وہ بھی اپنے ڈرائیوروں کے نام پر اتھارٹی لیٹر جاری کرا سکتے ہیں۔
ٹریفک قوانین کے مطابق چالان ان کے نام ہی ارسال کیا جائے گا جن کے نام گاڑی ہو گی ۔ اتھارٹی لیٹر ہونے کی صورت میں چالان اسے بھیجاجائے گا جس کے تصرف میں گاڑی ہوگی ۔ 

شیئر: