Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں فضائی ٹیکسی سروس کب شروع ہوگی؟ 

دبئی میں آئندہ تین برس کے دوران فضائی پبلک ٹرانسپورٹ شروع کر دی جائے گی۔ فضائی ٹیکسی کا کرایہ زمینی ٹرانسپورٹ جتنا تو نہیں ہو گا البتہ بڑا طبقہ اس سے مستفیض ہو سکے گا۔ 
دبئی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مطر الطایر نے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم تیزی سے فضائی ٹیکسی سروس کی جانب بڑھ ہے ہیں توقع ہے کہ آغاز تین سے پانچ برس کے اندر کر دیا جائے گا۔‘

فضائی ٹیکسی کی انتہائی پرواز کی حد 30 منٹ تک ہو گی۔ فوٹو: امارات ٹوڈے 

امارات ٹوڈے کے مطابق سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا فضائی ٹیکسی کے لیے بنیادی طور پر تین شرائط رکھی گئی ہیں جن میں سب سے اہم شرط مستحکم منصوبہ بندی اور انفراسٹرکچر ہے تاکہ اس قسم کے ذرائع مواصلات سے بہتر طور پر مستفیض ہو ا جاسکے۔
فضائی ٹیکسی کے لیے انتہائی بلندی کی حد 15 سو فٹ رکھی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر فضائی ٹیکسی اس سے زیادہ بلند پرواز نہیں کرسکے گی تاہم بعد میں اس وقت کی ٹیکنالوجی کے مطابق اس میں کمی و بیشی کی جاسکتی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ فضائی ٹیکسی سروس کے حوالے سے سول ایوی ایشن کے ساتھ گزشتہ ایک برس سے معاملات جاری ہیں۔ اس ضمن میں دو طرفہ فنی ٹیمیں مل کر کام کر رہی ہیں جن کے پیش نظر صارفین کی سلامتی اور حفاظت کو مقدم رکھا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا فصائی ٹیکسی کے حوالے سے ہوم ورک تقریباً مکمل ہو چکا ہے جلد ہی اس منصوبے کے دوسرے حصہ پر کام شروع کر دیا جائے گا جو کہ فیلڈ سے متعلق ہو گا۔
فضائی ٹیکسی کے کرایوں کے حوالے سے سوال پر ڈائریکٹرجنرل کا کہنا تھا کہ یہ درست ہے کہ گراؤنڈ ٹرانسپورٹ کے مقابلے میں فضائی ٹیکسی کے کرایے زیادہ ہونگے تاہم گراؤنڈ ٹرانسپورٹ سروس استعمال کرنے والوں کی کافی تعداد اس سے مستفیض ہو سکے گی۔
پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی کوشش ہے کہ فضائی ٹیکسی سروس کے کرایوں مناسب رکھا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگ اس سروس سے مستفیض ہوں اس کے لیے مختلف منصوبوں پر غور کیا جارہا ہے۔
فضائی ٹیکسی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ٹیکسی کا مجموعی وزن سواریوں سمیت 350 کلو گرام ہو گا، 50 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار مقرر کی گئی ہے فضا میں 30 منٹ تک پرواز کرے گی۔ 

شیئر: