Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ’سرکاری محکموں میں غیر ملکیوں کی جگہ اہل سعودی لیں گے‘

غیر ملکی کی جگہ سعودی شہریوں کے لیے بارہ مہینے خالی ہوتی ہے۔ فوٹو: ٹوئٹر
 سعودی عرب کے وزیر شہری خدمات سلیمان الحمدان کے مطابق وزارتوں ، محکموں اور سرکاری اداروں میں کسی بھی اسامی پر کام کرنے والے غیر ملکی کی جگہ سعودی شہریوں کے لیے بارہ مہینے اور 24 گھنٹے خالی ہوتی ہے۔ 
’جب بھی کوئی سعودی کسی ایسی ملازمت کا خود کو اہل سمجھتا ہو جس پر کوئی غیر ملکی کام کررہا ہو اس اسامی کو غیر ملکی سے فوراً خالی کراکے سعودی شہری کو تعینات کردیا جائے گا‘۔

 اسامیوں پر تقرر اور ترقی آن لائن مقررہ نظام کے مطابق ہونے لگی ہے۔فوٹو: ٹوئٹر

سعودی میڈیا کے مطابق وزیر شہری خدمات نے الاخباریہ نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارتوں، محکموں اورسرکاری اداروں میں دو طرح کی ملازمتیں ہیں۔بیشتر وہ ہیں جن پر سعودی تعینات ہیں۔ کچھ وہ ہیں جن پر غیر ملکی ملازم مقرر ہیں۔یہ ملازمتیں بھی سعودیوں کے لیے چوبیس گھنٹے بارہ مہینے خالی سمجھتی جاتی ہیں۔
’ایسی کسی بھی ملازمت کا اہل سعودی جب بھی مطلوبہ ڈگری اور تجربہ سرٹیفکیٹ پیش کرے گا اسے غیر ملکی کی جگہ تعینات کردیاجائے گا‘۔
 سلیمان الحمدان کا کہنا تھا کہ قوانین محنت سعودی شہریوں میں صنف کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں کرتے۔ جو اسامی بھی سرکاری اداروں میں ہوتی ہے وہ خواتین و حضرات دونوں کے لیے ہوتی ہے۔ کوئی بھی خالی اسامیوں کے لیے درخواست دے سکتا یا دے سکتی ہے۔ 
ایک سوال پر وزیر شہری خدمات نے کہا’ وزارت کا کام اسامی پیدا کرنا نہیں ہے۔ وزارت ملازمتوں کو منظم کرتی ہے۔ نئی ملازمتیں تخلیق نہیں کرتی۔خالی اسامیوں پر تقرری اور ترقی آن لائن مقررہ نظام کے مطابق ہونے لگی ہے‘۔

شیئر: