Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عربی سکھانے کے لیے ’مدرسہ ‘ ایپلی کیشن 

’مدرسہ‘ اوپن ای ایجوکیشن ویب سائٹ کے ساتھ 20 لاکھ افراد منسلک ہیں، فوٹو: البیان
 متحدہ عرب امارات میں اوپن ڈیجیٹل ایجوکیشن ویب سائٹ نے 50 ملین سے زیادہ طلبہ کو عربی سکھانے کے لیے ’مدرسہ‘ ایپلی کیشن تیار کی ہے۔ غیرعرب طلبہ بھی اس کی مدد سے عربی زبان سیکھ سکیں گے۔
یہ اعلان عربی زبان کے عالمی دن کے موقع پر کیا گیا ہے جو 18 دسمبر 2019 کو منایا جاتا ہے۔
البیان کے مطابق ’مدرسہ‘ اوپن ای ایجوکیشن کی منفرد اور عرب دنیا میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی ویب سائٹ ہے۔ اس سے 20 لاکھ سے زیادہ افراد منسلک ہوچکے ہیں۔
یہ محمد بن راشد آل مکتوم کے انٹرنیشنل پروگرام میں سے ایک ہے۔

ایپلی کیشن کے شرکا کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، فوٹو: ٹوئٹر

ایپلی کیشن میں وڈیو کے ذریعے عربی زبان سکھانے والے ایک ہزار اسباق فراہم کیے گئے ہیں۔
’مدرسہ‘ ایپلی کیشن کے شرکا کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ یومیہ اوسطاً چھ ہزار نئے طلبہ منسلک ہو رہے ہیں۔
مختلف مرحلوں کے طلبہ کے لیے عربی زبان کے اسباق کا انتظام کیا ہے۔ 
پہلے گروپ کے لیے عربی زبان کی بنیادی باتوں پر مشتمل اسباق شامل کیے گئے ہیں، جبکہ دوسرے گروپ کے لیے پرائمری درجے کی عربی کے اسباق رکھے گئے ہیں۔

مدرسہ ایپلی کیشن ماہرین کے ایک گروپ نے تیار کی ہے، فوٹو: ٹوئٹر

 تیسرے مرحلے کے اسباق میں عربی زبان سکھانے والا 50 فیصد مواد پیش کیا گیا ہے۔
چوتھے اور آخری مرحلے میں ہر مرحلے کے طلبہ کے لیے ایک ہزار وڈیوز مہیا کی گئی ہیں۔
مدرسہ ایپلی کیشن ماہرین کے ایک گروپ نے تیار کی ہے۔ اس سلسلے میں وزارت تعلیم و تربیت اور زاید یونیورسٹی کے پروفیسرز اور سکالرز کی خدمات حاصل کی گئیں۔ اسباق کا انتخاب فیلڈ سروے کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

شیئر: