Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’شہزادہ عبد اللہ نے ہماری نمائندگی کی ہے‘

ٹوئٹر صارفین نے کہا ہے کہ شہزادہ عبد اللہ نے ہماری نمائندگی کی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
وزیر نیشنل گارڈ شہزادہ عبد اللہ بن بندر آل سعود کی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ہاتھ پر بوسہ دینے کی تصویر ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ٹوئٹر صارفین نے شہزادہ عبد اللہ بن بندر کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے سعودی نوجوانوں کی نمائندگی کی ہے۔
ٹوئٹر صارف فواز الشریف نے کہا ہے ’ولی عہد نے جس طرح قلیل مدت کے اندر ملک میں اصلاحی اقدامات کیے ہیں اس پر ان کا ہاتھ چومنے کا دل کرتا ہے، شہزادہ عبد اللہ نے ہماری نمائندگی کی ہے۔‘

ٹوئٹر صارف نے کہا ہے کہ ہماری قیادت کے درمیان اخوت کی مثال دنیا دیتی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

سلطان عرار نے ٹویٹ کیا ’شہزادہ عبد اللہ کو ملنے والی عزت کے وہ اہل ہیں۔ میں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے۔ وہ انتہائی ملنسار اور منکسرالمزاج ہیں۔ اللہ دونوں کو سلامت رکھے۔‘
عبد الرحمن نے کہا ہے ’تصویر ہزار تبصروں سے زیادہ واضح ہے۔ ہماری قیادت کے درمیان اخوت کی مثال دنیا دیتی ہے۔‘
 

شیئر: