Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپیکر قومی اسمبلی کا دورہ سعودی عرب

سپیکر اسد قیصر سعودی عرب کے دورے پر ریاض  پہنچے ہیں۔
پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصرسعودی عرب کے دورے پراتوار کو ریاض پہنچے ہیں۔
سعودی مجلس شوریٰ کے چیئرمین عبداللہ آل الشیخ نے سپیکراوران کے وفد کا ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر خیرمقدم کیا۔ 
سفارتی ذرائع نے اردو نیوز کو بتایا کہ سعودی مجلس شوریٰ کے چیئرمین نے دورے کی دعوت قبول کرنے پر سپیکر قومی سمبلی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اعلی سطح کے دوروں کے تبادلے سے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

سعودی مجلس شوریٰ کے چیئرمین  نے سپیکراور ان کے وفد کا ریاض ائیرپورٹ پر خیر مقدم کیا۔ 

 واضح رہے کہ سپیکر اسد قیصر دورے کے دوران خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز سے بھی ملاقات کریں گے۔ 
سعودی مجلس شوریٰ کے چیئرمین سے باضابطہ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی متوقع ہیں۔
 یاد رہے کہ سعودی مجلس شوریٰ کے چیئرمین عبد اللہ آل الشیخ نے رواں سال پاکستان کا تین روزہ کامیاب دورہ کیا تھا جس کے دوران انہوں نے قومی اسمبلی کے سپیکرکو پارلیمانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی۔
سپیکر اسد قیصر اور وفد کے ارکان عمرہ بھی ادا کریں گے۔

شیئر: