Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکیورٹی آپریشن میں دو مطلوب افراد ہلاک

اس آپریشن کے دوران موقع سے گزرنے والا ایک شہری بھی زخمی ہوا ہے۔ فوٹو: المرصد
سعودی عرب کے مشرقی ریجن کے دارالحکومت دمام میں سکیورٹی آپریشن کے دوران پولیس کو مطلوب دو افراد مارے گئے۔ یہ آپریشن العنود محلے میں کیا گیا ہے۔
 ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔
ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ فائرنگ کی شروعات سکیورٹی کو مطلوب افراد نے کی تھی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سکیورٹی کو مطلوب افراد دمام کے العنود محلے میں ایک شہری کے گھر میں مورچہ زن ہوگئے تھے۔ ان مطلوبہ دہشتگردوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی ۔ جوابی فائرنگ میں دو دہشتگرد مارے گئے۔ موقع سے گزرنے والا ایک شہری بھی زخمی ہوگیا۔

مطلوب افراد ایک شہری کے گھر میں مورچہ زن ہوگئے تھے۔ فوٹو: اخبار 24

سوشل میڈیا پر العنود محلے میں ہونے والے سکیورٹی آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے کا وڈیو کلپ وائرل ہوا ہے۔ اس حوالے سے متعدد وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کررہے ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سکیورٹی اہلکار مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے اور مطلوبہ افراد کے خطرات کو محدود تر کرنے کے لیے بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر تعینات ہیں۔
 سعودی وزارت داخلہ نے سکیورٹی آپریشن کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ 
 

شیئر: