Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آیا بے دخل تارکین کی واپسی ممکن ہے؟

بے دخل شخص کو صرف حج یا عمرہ کے لیے آنے کی اجازت ہوگی۔ فوٹو :ٹوئٹر
سعودی عرب سے بیدخل کیے جانے والے تارکین سے متعلق یہ بات عام ہے کہ وہ کسی بھی شکل میں کسی بھی ویزے پر اب مملکت واپس نہیں آ سکتے۔ 
مزمز ویب سائٹ کے مطابق ایک سعودی خاتون نے محکمہ پاسپورٹ سے آن لائن استفسار کیا کہ سعودی عرب سے بیدخل شخص کو وزٹ، عمرہ یا حج ویزا حاصل کرنے کا حق ہے یا نہیں؟

ویزے کی میعاد ختم ہونے سے قبل ہی واپس چلے جانا بہتر ہوگا۔ فوٹو :ٹوئٹر

محکمہ پاسپورٹ نے استفسار کے جواب میں واضح کیا کہ مقررہ قوانین کے مطابق سعودی عرب سے بے دخل کیے جانے والے شخص کو صرف حج یا عمرہ کے لیے سعودی عرب آنے کی اجازت ہو گی ۔اس کے سوا کسی اور ویزے پر وہ نہیں آسکتا۔
محکمہ پاسپورٹ نے انتباہ کیا کہ اگر مملکت سے بیدخل کیا گیا کوئی غیر ملکی حج یا عمرہ ویزے پر سعودی عرب پہنچ گیا تو ایسے میں ویزے کی میعاد ختم ہونے سے قبل ہی سعودی عرب سے واپس چلے جانا بہتر ہوگا۔
 اگر اس نے ویزے کی میعاد ختم ہونے کے بعد قیام کیا تو ایسی صورت میں اس کے ریکارڈ پر ایک اور منفی پوائنٹ آجائے گا اور یہ اس کے مفاد میں نہیں ہوگا۔
 

شیئر: