Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن: حوثیوں کے میزائل حملے میں نو ہلاک

حوثیوں نے الضالع شہر میں فوجی پریڈ پر میزائل داغا ہے۔ فوٹو: آرٹی
وسطیٰ یمن میں یمنی فوج کی تقسیم اسناد کی تقریب پر حوثیوں کے حملے سے 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
سعودی میڈیا کے مطابق یمنی سیکیورٹی بیلٹ فورسز نے اتوار کو اعلامیہ جاری کرکے بتایا کہ حوثیوں نے الضالع شہر میں فوجی پریڈ پر میزائل داغا ہے۔
روئٹرزنے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ میزائل فوجی پریڈ کے دوران سٹیج کے قریب آ کر گرا۔ ہر طرف لاشیں اور زخمی پڑے نظر آرہے تھے۔

حوثیوں کے ماتحت المسیرہ چینل نے دعوی کیا ہے کہ اہم اور حساس مقامات ہمارا ہدف ہوں گے۔

 یمنی صحت حکام نے پانچ افراد کی ہلاکت اور آٹھ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ 
سرکاری اعلا میے میں کہا گیا کہ یمنی سیکیورٹی بیلٹ فورسز نے تین افراد کو جائے وقوعہ سے گرفتار کیا ہے۔ اطلاعات یہ ہیں کہ ایسے دستاویزی ثبوت بھی ملے ہیں جن سے ظاہر ہورہا ہے کہ گرفتار شدگان کا میزائل حملے میں ملوث رہے ہوں گے۔ گرفتار شدگان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
آر ٹی کے مطابق حوثیوں کے ترجمان بریگیڈیئر یحییٰ سریع کا کہناہے کہ یمن سے باہر میزائل حملوں کا منصوبہ ہے۔ حوثیوں نے اپنے اہداف اہمیت کے حوالے سے تین زمرو ںمیں تقسیم کیے ہیں۔ 
حوثیوں کے ماتحت المسیرہ چینل نے دعوی کیا ہے کہ اہم اور حساس مقامات ہمارا ہدف ہوں گے۔

شیئر: