Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نامعلوم شخص نے ’ساھر‘ سسٹم کو آگ لگا دی

ماضی میں ٹریفک چالان ڈرائیونگ لائسنس پر ہوتے تھے ۔ فوٹو ۔ اخبار 24
مملکت میں ٹریفک خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کرنے والے خود کارچالان سسٹم سے نالاں  نامعلوم شخص نے بیشہ ہائی وے  پر سسٹم کو  نذر آتش کر دیا ۔
قانون نافذ کرنیو الے ادارے کے اہلکار  ملزم کو تلاش کر رہے ہیں ۔ عربی ویب نیوز ' مزمز ' کے مطابق خود کا رسسٹم کو آگ لگانے کا واقعہ بیشہ ، العلایا ہائی وے پر پیش آیا ۔ متعلقہ ادارے کے کنٹرول روم میں جب سسٹم کی جانب سے کسی قسم کی معلومات موصول نہیں ہوئی تواہلکاروں کے وہاں پہنچنے پر معلوم ہوا کہ سسٹم کو کسی نے نذر آتش کر دیا ہے ۔

ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر 3 ہزار ریال کا چالان کیاجاتاہے ۔ فوٹو ۔ عكاظ

اضح رہے محکمہ ٹریفک کی جانب سے ہائی ویز پر حادثات کی روک تھا م کے لیے خود کارچالان سسٹم جنہیں ساھر کہا جاتا ہے نصب کیے گئے ہیں تاکہ لوگ تیز رفتاری سے گریز کریں ۔
ساھر سسٹم کے ذریعے کیے جانے والے چالان کی اطلاع فوری طور پر خلاف ورزی کے کرنے والے کے موبائل پر ارسال کر دی جاتی ہے ۔ خود کار چالان سسٹم گاڑی کی نمبر پلیٹ کو ریڈ کر کے گاڑی کی انتہائی رفتار کی حد ریکارڈ کر لیتا ہے اگر رفتار مقررہ حد سے زیادہ ہوتی ہے تو فوری طور پر چالان کر دیاجاتاہے ۔
شہروں کے اندر 2 طرح کے خود کار چالان سسٹم نصب کیے جاتے ہیں جن میں سب سے اہم اور خطرناک  ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی شمار کی جاتی ہے جس پر 3 ہزار ریال کا چالان ہوتا ہے ۔ 
ٹریفک سگنلز کے علاوہ دیگر مقامات پر رکھے جانے والے سسٹم رفتار اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی ریکارڈ کرتے ہیں ۔ سعودی عرب میں ٹریفک قانون کے تحت مختلف شاہراہوں پر رفتار کی حد مقرر کی گئی ہے جس کی پابندی کرنا ہر ایک کا فرض ہے ۔
اس حوالے سے ٹریفک پولیس کی جانب سے خلاف ورزیوں پر اعتراض دائر کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے ۔ اگر کسی کو چالان کے بارے میں اعتراض ہوتا ہے تو وہ ٹریفک پولیس کے ریجنل آفس جاکر چالان کے بارے میں استفسار کر سکتا ہے ۔
معلوماتی ادارے میں اعتراض کو دور کرنے کے لیے ساھر چالان سسٹم سے حاصل ہونے والی تصاویر اور وڈیو پیش کر دی جاتی ہے ۔ خود کارچالان سسٹم سے قبل ٹریفک خلاف ورزی پر چالان ڈرائیونگ لائسنس پر کیا جاتا تھا مگر جب سے ساھر خودکار سسٹم متعارف کرایا گیا ہے چالان گاڑی کی نمبر پلیٹ پر ریکارڈ کیاجاتا ہے ۔

ہائی ویز پر   " ساھر" سسٹم تیزرفتاری پر قابو پانے کیلئے نصب کیے جاتے ہیں ۔ فوٹو ، مز مز نیوز 

 اس حوالے سے ٹریفک پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جو افراد اپنی گاڑی کسی اور کو چلانے کے لیے دیتے ہیں وہ غلط کرتے ہیں کیونکہ چالان ہونے کی صورت میں گاڑی کے مالک کو اس کا خمیازہ بھگتنا ہو تا ہے ۔  

شیئر: