Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی حج پر بے دخلی کتنے برس کے لیے ہوگی؟

بغیر پرمٹ کے حج پر جانا قانوناً جرم ہے۔ فائل فوٹو
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ اجازت نامے کے بغیر حج پر جانے والے کی سعودی عرب سے بیدخلی 10 برس کے لیے ہوگی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ایک غیر ملکی نے محکمہ پاسپورٹ سے ٹویٹر پر دریافت کیا تھا کہ اگر اجازت نامے کے بغیر حج کرنے والے کسی غیر ملکی کے فنگر پرنٹس لے لیے گئے ہوں جو (بصمة الحج) کے نام سے مشہور ہیں تو سعودی عرب سے اس کی بے دخلی کتنی مدت کے لیے ہوگی؟

حج مقامات پر فنگر پرنٹ لیے جانے والے افراد کو اب سخت سزا دی جائے گی۔ فوٹو: محکمہ پاسپورٹ

غیر ملکی جس نے اپنا نام محمود ظاہر کیا ہے، نے ایک سوال یہ بھی کیا تھا کہ بے دخلی کی مدت فنگر پرنٹ کی تاریخ سے شروع ہوگی یا مملکت سے سفر کے بعد سے شمار کی جائے گی۔
محکمہ پاسپورٹ نے اسکا جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ جو لوگ اجازت نامے کے بغیر حج کرتے ہیں یا پابندی کے باوجود حج یا عمرے کے لیے پہنچ جاتے ہیں اور ان کے فنگر پرنٹس لے لیے جاتے ہیں تو ایسی صورت میں مملکت سے ان کی بے دخلی 10 برس کے لیے ہوتی ہے۔
محکمہ پاسپورٹ نے توجہ دلائی کہ بصمتہ الحج والی سزا سعودی عرب میں دراندازوں کے لیے بھی مقرر ہے۔ انکی بے دخلی بھی 10 برس کے لیے ہوتی ہے۔
محکمہ پاسپورٹ نے مزید بتایا کہ بے دخلی کی مدت کی شروعات سعودی عرب کے سفر کی تاریخ سے ہوگی۔
                      
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: