Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپل آئی فون ’ایس ای ٹو‘ کے دو نئے ماڈلز لانچ کرے گا

ستمبر 2019 میں ایپل نے آئی فون 11 اور آئی فون 11 پرو لانچ کیا تھا۔
ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل 2020 میں دو نئے ’ایس ای ٹو‘ ماڈل کے آئی فون لانچ کرنے والی ہے۔
ان نئے ماڈلز کی سکرینز 5.5 اور 6.1 انچ کی ہوں گی۔
ایپل کے تجزیہ کار منگ چی کو نے کہا ہے کہ اسی ماڈل کا ایس ای ٹو پلس 2021 کے وسط میں لانچ ہوگا۔ 
توقع کی جا رہی ہے کہ ایس ای ٹو ماڈل آئی فون ایٹ جیسا ہوگا جس میں ٹچ آئی ڈی ہوم بٹن کے ساتھ ایک اچھی کارکردگی والی اے 13 چپ اور تھری جی بی ریم ہوگی۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق ایپل کے نئے ماڈلز میں آئی فون 11 کے جیسی ٹیکنالوجی کا مدر بورڈ بھی ہوگا۔
کہا جا رہا ہے کہ نئے آئی فونز کے مدر بورڈز کا ایس ایل پی آئی فون 11 سے سستا ہے۔
ایس ای ٹو ماڈلز میں تھری ڈی ٹچ فیچرز نہیں ہوں گے۔ یہ تھری ڈی فیچرز آئی فون 11 سے بھی ختم کیے جا چکے ہیں۔
ایس ای ٹو میں ٹچ آئی ڈی فنگر پرنٹ ریڈر ہوگا جبکہ فیس آئی ڈی نہیں ہوگی۔
ان نئے فونز کے رنگ سلور، سپیس گرے اور سرخ ہوں گے۔
ایپل کے تجزیہ کار منگ چی کو نے کہا تھا کہ ایپل ایک نئے آئی پیڈ پرو اور نئے میک بک کے علاوہ آگمینٹد ریئیلٹی کا ہیڈ سیٹ 2020 کے نصف میں لانچ کرے گا۔

آئی فون 11 اور آئی فون 11 پرو ستمبر میں لانچ ہوا تھا۔ (فوٹو:اے ایف پی)

بعض رپورٹس کے مطابق ایپل چھ آئی فون لانچ  کرنے والا ہے۔
ستمبر 2019 میں ایپل نے آئی فون 11 اور آئی فون 11 پرو لانچ کیا تھا۔
آئی فون 11 میں تین کیمرے ہیں اور اس کی بیٹری کا دورانیہ 18 گھنٹے تک ہے جس کو بہترین بیٹری کہا جا رہا ہے۔
آئی فون پرو کے نئے ماڈلز میں سلو موشن سیلفیز کا آپشن بھی دیا گیا ہے جسے ’سلوفیز‘ کہا جاتا ہے۔ 
ایپل نے ساتویں جنریشن کا آئی پیڈ بھی متعارف کرا دیا ہے جس کی سکرین 10.2 انچ اور قیمت 329 ڈالرز ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں