Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں وزارت ثقافت نے آرٹ ریزیڈنسی قائم کردی

تاریخی علاقے میں مختلف پروگرام 6، 6 ہفتے کے لیے ہوں گے۔ فوٹو: ایس پی اے
سعودی وزارت ثقافت نے آرٹ ریزیڈنسی قائم کردی ہے۔ سعودی عرب اور دنیا بھر کے فن کاروں اور ناقدین کو مملکت بھر میں قائم کی جانے والی آرٹ ریزیڈنسی سے استفادے کا موقع دیا جائے گا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق آرٹ ریزیڈنسی ثقافتی مکالمے، معلومات اور تجربات کے تبادلے کا مثالی ماحول برپا کرے گی۔ مختلف شعبوں میں اچھوتی صلاحیت کے مالک فنکاروں کو خداداد صلاحیتیں فراہم کرنے کے مواقع فراہم کرے گی۔

جدہ کے تاریخی علاقے البلد میں آرٹ گیلری قائم کی گئی ہے۔ فوٹو: ایس پی اے

وزارت ثقافت نے آرٹ ریزیڈنسی کا آغاز جدہ البلد سے کیا ہے۔ جدہ کے تاریخی علاقے میں اس حوالے سے مختلف پروگرام ہوں گے۔ چھ چھ ہفتے کا ایک سیشن ہوگا۔ جس میں سماجی آگہی، ناقدانہ سوچ اور پیشہ ورانہ ارتقاء پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس میں سعودی اور بین الاقوامی ناقدین آرٹ کے شہ پاروں کا تجزیہ کرنے والوں اور فن کاروں کو حصہ لینے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
جدہ کے تاریخی علاقے البلد میں آرٹ گیلری الخنجی رباط کی عمارت میں قائم کی گئی ہے۔ یہ عمارت 1813ء میں تعمیر کی گئی تھی۔ اسے ماضی میں بیواﺅں اور غیر شادی شدہ خواتین کے مہمان خانے کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ کافی عرصے سے یہ عمارت غیر آباد پڑی ہوئی تھی۔ حال ہی میں اسے اصلاح و مرمت کرکے ثقافتی سرگرمیوں کے منبر میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
آرٹ گیلری وزارت ثقافت کے متعدد پروگراموں کا ایک حصہ ہے۔ اس کے تحت ثقافتی شعبوں میں خداداد صلاحیت کے مالک فن کاروں کی فنکارانہ صلاحیتو ںکو نکھارا جائے گا۔
آرٹ گیلری کے تحت سعودی، علاقائی اور بین الاقوامی عوامی شائقین کے سامنے سعودی ثقافت اور فنون کے حوالے سے آگہی پھیلائی جائے گی۔
وزارت ثقافت نے خواہش مند حضرات سے کہا ہے کہ وہ ویب سائٹ https://engage.moc.gov.sa/artresidency سے رجوع کرکے پروگرام میں شمولیت کی درخواست دے سکتے ہیں۔                         
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: