Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لائسنس کی تجدید میں تاخیر پر بھاری جرمانہ

لائسنس ایکسپائر ہونے کے 60 دن بعد جرمانہ عائد کیاجاتا ہے ۔ فوٹو ۔ عاجل نیوز
ٹریفک پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑیوں کے ملکیتی کارڈ  ’استمارہ‘ کی تجدید میں تاخیر پر سالانہ 100  ریال کے حساب سے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
ٹریفک قانون کی شق 71 کے مطابق لائسنس اور ملکیتی کارڈ کی تجدید ایکسپائری ڈیٹ سے 180 دن قبل بھی کرانا ممکن ہے۔ محکمہ ٹریفک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوچھے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ ’قانون کے مطابق ڈارئیونگ لائسنس ایکسپائر ہونے کے  60 دن کے بعد عدم تجدید پر جرمانے کی وصولی شروع کی جائے گی۔‘
اگر ڈرائیونگ لائسنس یا گاڑی کا استمارہ ( ملکیتی کارڈ) ایکسپائر ہوئے 60 دن گزرنے کے بعد ایک برس کا جرمانہ 100 ریال وصول کیاجائے گا۔ ایک برس سے ایک دن بھی زائد ہونے پر 2 سال شمار ہوں گے۔

گاڑی کے ملکیتی کارڈ کی عدم تجدید پر سالانہ 100 ریال  جرمانہ اداکرنا ہوگا ۔ فوٹو، سعودی آٹو

زیادہ سے زیادہ جرمانہ 3 برس تک یعنی 300  ریال وصول کیاجائے گا تاہم اس امر کا خیال رکھاجائے کہ ڈرائیونگ لائسنس یا گاڑی کے ملکیتی کارڈایکسپائر ہوئے 3 برس مکمل ہونے پر 60 دن کی مہلت ختم ہو جائے گی جو ابتدا میں دی جاتی ہے ۔ 
ٹریفک پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ نئے قوانین کے تحت گمشدہ ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے تمام ٹریفک چالان ادا کرنے لازمی ہوں گے اگرچہ ڈرائیونگ لائسنس کی مدت میں چار برس ہی کیوں نہ باقی ہوں۔
گمشدہ ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے لیے ایف آئی آر کی کاپی کے بعد چالان کی ادائیگی اور فیس جمع کرائی جائے گی بعدازاں متبادل لائسنس جاری کرانا ممکن ہو گا۔ 
ٹریفک پولیس کے ذرائع نے مزید کہا کہ قوانین کے مطابق ڈرائیونگ کے وقت چیکنگ کے دوران لائسنس پاس نہ ہونے کی صورت میں تین سو ریال کا چالان کیا جاتا ہے ۔

شیئر: