Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکار ریلی میں پرتگالی رائیڈر حادثے میں ہلاک

حادثہ آج اتوار کو ریاض اور وادی الدواسر کے درمیان پیش آیا (فوٹو: سبق)
ڈاکار ریلی میں حصہ لینے والے 45 سالہ پرتگالی رائیڈر پاؤلو گونزالیز ریلی کے ساتویں مرحلے میں حادثے کا شکار ہوکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حادثہ آج اتوار کو ریاض اور وادی الدواسر کے درمیان پیش آیا ہے۔ ڈاکار ریلی کی انتظامیہ نے توجہ دلائی ہے کہ گونزالیز تیرہویں بار ریلی میں شرکت کررہے تھے۔
وہ 2015ء میں موٹر سائیکلوں کی ریس میں دوسرے نمبر پر آئے تھے۔ حادثے کے وقت طبی ٹیم کے پہنچنے پر بے ہوش پایا گیا۔
طبی عملے نے انہیں جائے وقوعہ پر طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی۔ پھر اسے فضائی ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لیجایا گیا جہاں ان کی موت کا اعلان کردیا گیا۔
اسکائی نیوز کے مطابق گونزالیز نے ڈاکار ریلی میں شرکت کا آغاز 2006ء میں کیا تھا۔ چار مرتبہ  پہلے دس پوزیشن حاصل کرنے والوں میں رہے۔
موجودہ ڈاکار ریلی میں 46 ویں پوزیشن پر تھے۔ انہوں نے چھٹا مرحلہ ریاض میں مکمل کرلیا تھا اور اتوار کو ساتویں مرحلے کی ریس میں شریک تھے۔
ڈاکار ریلی کے تحت بارہ روزہ سفر میں ڈرائیور سعودی عرب کے مختلف علاقوں کا 7500 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔ 
ریلی کا آغاز بحر احمر کے ساحلی شہر جدہ سے ہوا تھا۔ یہ سعودی عرب کے مغربی ساحل سے ہوتے ہوئے نیوم شہر پہنچیں گے اور مملکت کے مختلف ریگستانوں سے ہوتے ہوئے ریاض کے مغربی القدیہ پہنچ کر ریلی کا اختتام کریں گے۔
 

شیئر: