Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکار ریلی کے دو شرکا مشق کے دوران زخمی

زخمی شرکا کا تعلق چیک سے ہے جنہیں موقع پر طبی امداد دی گئی ( فوٹو: ٹوئٹر)
ڈاکار ریلی کے دو شرکا جدہ میں مشق کے دوران زخمی ہوئے ہیں۔ یہ شرکا جدہ یونیورسٹی کے قریب مشق کر رہے تھے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق زخمی شرکا کا تعلق چیک سے ہے جنہیں موقع پر طبی امداد دی گئی۔

کمشنر جدہ شہزادہ مشعل بن ماجد ہفتہ 4 جنوری ڈاکار ریلی کا افتتاح کریں گے ( فوٹو: ٹوئٹر)

دوسری طرف کمشنر جدہ شہزادہ مشعل بن ماجد ہفتہ 4 جنوری کو ڈاکار ریلی کا افتتاح کریں گے۔ سعودی عرب اس کی میزبانی کررہا ہے۔ براعظم ایشیا میں پہلی بار یہ مقابلہ سعودی عرب میں منعقد ہو رہا ہے۔
 30 برس تک ڈاکار ریلی پر براعظم افریقہ اور جنوبی امریکہ کی اجارہ داری چھائی رہی۔ یہ دنیا بھر میں صحرا کی مشہور اور مشکل ترین ریلی ہوتی ہے جس کی شروعات جدہ سے ہوگی۔

دنیا بھر کی نگاہیں سعودی عرب میں ڈاکار صحرائی ریلی کی طرف لگی ہوئی ہیں ( فوٹو: ٹوئٹر)

ریلی کا رخ شمالی کی جانب ہوگا۔ بحر احمر سے اترتے ہوئے نیوم جائیں گے اور پھر حائل سے ہوتے ہوئے ریاض کا رخ کیا جائے گا۔ یہ ریلی مملکت کے وسطی صحرا میں مغرب کا رخ کرے گی اور الاحساء سے گزرتے ہوئے الربع الخالی صحرا میں داخل ہوگی۔ اس کی اگلی منزل القدیہ ہوگی۔ 
دنیا بھر کی نگاہیں سعودی عرب میں ڈاکار صحرائی ریلی کی طرف لگی ہوئی ہیں۔ سوئس میڈیا نے ڈاکار ریلی سے متعلق دلچسپ رپورٹ پیش کرکے اپنے شہریوں کی توجہ اس کی طرف مبذول کرا دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پوری دنیا سعودی عرب پر نظر جمائے ہوئے ہے جہاں عظیم واقعہ رونما ہونے والا ہے۔

شیئر: