Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محکمہ پاسپورٹ نے ’مقیم‘ ویب کا نیا ورژن جاری کردیا

نئے ورژن میں آن لائن کام کرانے میں سہولت اور آسانی پیدا ہوگئی ہے (فوٹو: المرصد)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ’مقیم ‘ ویب سائٹ کا نیا ورژن جاری کر دیا ہے۔ اس کی بدولت آن لائن کام کرانے میں سہولت اور آسانی پیدا ہوگئی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق نیا ورژن صارفین کو زیادہ آسانی کے ساتھ کام کرانے کی خاطر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس سے متعدد کام آن لائن لیے جاسکتے ہیں۔ 

مقیم ویب کی مدد سے نجی ادارے اپنے غیر ملکی ملازمین کے کوائف دریافت کرسکتے ہیں ( فوٹو: ٹوئٹر)

ان میں نمایاں ترین کام یہ ہیں۔
پیشے میں ترمیم، وزٹ ویزے میں توسیع، نقل کفالہ (ٹرانسفر اسپانسر شپ)، کوائف کی تجدید اور مقیم غیر ملکی کے اقامے کا حصول ہیں۔
ماضی میں ’ھویۃ مقیم‘ کو اقامہ کہا جاتا تھا۔ اب تک یہی لفظ زبان پر ہے۔ اب اس کا نیا سرکاری نام ’ھویۃ مقیم‘ ہے۔
مقیم ویب کی مدد سے نجی ادارے اپنے غیر ملکی ملازمین کے کوائف دریافت کرسکتے ہیں اور محکمہ پاسپورٹ سے متعلقہ تمام معاملات آن لائن نمٹا سکتے ہیں۔ اس کے لیے وہ کسی وقت کے پابند نہیں رہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: