Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل میں پہلی مرتبہ اورنج فیسٹول

حائل میں پیدا ہونے والے اورنج کو متعارف کرانے کے لیے پہلی مرتبہ فیسٹول کا انعقاد ہوا ہے ( فوٹو: واس)
حائل میں اورنج فیسٹول کا انعقاد مقامی شہریوں سمیت غیر ملکیوں میں بھی پسند کیا جا رہا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حائل شہر کے زرعی علاقے القاعد میں مقامی اورنج کو ملک بھر میں متعارف کرانے کے لیے حائل ریجن کی گورنریٹ نے فیسٹول کا اہتمام کیا ہے۔

اورنج کے باغات کے مالک اور فیسٹول کے منتظم عبد الکریم العبیداء نے بتایا ہے کہ فیسٹول میں علاقے کے اہم مزارعین حصہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اورنج حائل کی اہم پیداوار ہے جسے مقامی سطح پر بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ اس کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کے درخت علاقہ میں انتہائی قدیم ہیں۔‘

انہوں نے کہا ہے کہ ’مقامی آبادی نے یہاں پیدا ہونے والے اورنج کی حفاظت کرنے میں بڑی محنت کی ہے۔‘
انہوں نے بتایا ہے کہ ’پہلی مرتبہ حائل میں پیدا ہونے والے اورنج کے لیے فیسٹول کا انعقاد ہوا ہے۔ امید ہے کہ آئندہ اسے زیادہ بڑے پیمانے میں منعقد کیا جائے گا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’فیسٹول میں مقامی شہریوں اور غیر ملکیوں کو ترغیب دینے کے لیے بچوں اور فیملی کے لیے تفریحی پروگرامات کا بھی اہتمام کیا گیا‘۔
 

شیئر: