Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’جی ٹوئنٹی سے تین اہداف حاصل کریں گے‘

جی ٹوئنٹی کی سربراہی سے سعودی عرب تین اہداف حاصل کرے گا (فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے بتایا ہے کہ جی ٹوئنٹی کی سربراہی سے سعودی عرب تین اہداف حاصل کرے گا۔
اخبار 24 کے مطابق الجدعان نے جمعرات کو سوئٹزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس سے خطاب میں واضح کیا کہ سعودی عرب کا پہلا ہدف نوجوانوں، خو اتین، سماج کے دیگر طبقوں اور چھوٹے اور درمیانے سائز کی کمپنیوں کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کا دوسرا ہدف کرہ ارض کی حفاظت کرنا ہے۔ یہ موسمی تبدیلیوں یا سمندری حالات وغیرہ کے لحاظ سے کی جائے گی۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ مملکت کا تیسرا ہدف ٹیکنالوجی کو نیا رخ دینا اور دنیا بھر میں عوام کو بہتر انداز میں ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔
سعودی وزیر خزانہ نے توجہ دلائی ہے کہ جدید دنیا کے رشتے آپس میں بہت زیادہ گڈ مڈ ہو گئے ہیں اور دنیا کو بہت سے ایسے چیلنج اور مسائل درپیش ہیں جنہیں جی ٹوئنٹی کے ایک سیشن میں حل نہیں کیا جاسکتا۔ لہذا دنیا بھر کے ممالک کو اس حوالے سے فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے سے تعاون کرنا ہوگا اور درپیش مسائل اور چیلنجوں کا حل نکالنا ہوں گے۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: