Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باسکٹ بال لیجینڈ کوبی برائنٹ کون؟

کوبے برائنٹ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ دھند کے موسم میں پیش آیا، فوٹو: اے ایف پی
باسکٹ بال کے لیجنڈ امریکی کھلاڑی کوبی برائنٹ اور ان کی 13 سالہ بیٹی سمیت نو افراد ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں، حادثہ ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں پیش آیا۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق 41 سالہ ریٹائرڈ باسکٹ بال کھلاڑی نجی ہیلی کاپٹر میں سوار تھے جس میں ہنگامی لینڈنگ سے قبل آگ لگ گئی تھی۔
 اے ایف پی نے لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف ایلکس ویلینووا کے حوالے سے بتایا ہے کہ اتوار کو ہونے والے حادثے میں پائلٹ سمیت نو افراد ہلاک ہوئے۔

 

ایلکس ویلینووا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کل نو ہی افراد سوار تھے اور حادثے میں کوئی شخص زندہ نہیں بچا۔
حکام کے مطابق حادثہ لاس اینجلس کے نواحی علاقے کیلابساس میں دھند کے موسم میں پیش آیا۔
کوبی برائنٹ کی ہلاکت کی خبر کو عالمی میڈیا نے بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کیا اور یہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ لوگ ان کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر کے انہیں یاد کر رہے ہیں۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر اہم شخصیات نے کوبی برائنٹ کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کوبے برائنٹ کی موت کو افسوس ناک خبر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’کوبی برائنٹ کا شمار باسکٹ بال کے عظیم کھلاڑیوں میں ہوتا تھا۔ ان کی بیٹی کی موت نے اس واقعے کو مزید المناک بنا دیا ہے۔
سابق امریکی صدر براک اوبامہ نے بھی کوبی برائنٹ کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ کوبے برائنٹ کورٹ پر ایک لیجنڈ تھے اور میں اور میری اہلیہ مشعل، برائنٹ فیملی سے اظہار افسوس کرتے ہیں۔
ٹینس سٹار نواک جوکووچ نے ٹویٹر پر سابق باسکٹ بال لیجنڈ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ کوبی ان کے بہت اچھے دوست تھے اور ان کی موت پر ان کا دل غم سے نڈھال ہے۔‘
امریکہ کے صفِ اول کے اخبار واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ’ کوبی باسکٹ بال کو خیرباد کہہ گئے تھے، ان کی بیٹی گیگی انہیں واپس لائی۔‘

شیئر:

متعلقہ خبریں