Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اسرائیلی پاسپورٹ پر فی الوقت کوئی سعودی عرب نہیں آسکتا‘

سعودی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ اسرائیل کے ساتھ ہمارے تعلقات نہیں ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب اسرائیلی شہریوں کا خیر مقدم نہیں کرے گا۔
الشرق الاوسط کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے امریکی چینل سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا ’سعودی عرب کی پالیسی غیر متزلزل ہے۔ اسرائیل کے ساتھ ہمارے تعلقات نہیں ہیں۔‘
سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا ’اسرائیلی باشندوں کا سعودی عرب میں خیر مقدم نہیں ہوگا۔ اسرائیلی پاسپورٹ پر کوئی بھی شخص فی الوقت سعودی عرب کا دورہ نہیں کرسکتا۔‘

سعودی وزیر خارجہ نے امریکی چینل سی این این کو انٹرویودیاہے (فائل فوٹو: سبق)

سعودی وزیر خارجہ نے یہ وضاحت اسرائیل کے اس فیصلے کے تناظر میں دی ہے جس میں اعلان کیا گیا تھا کہ اسرائیلی شہریوں کو مخصوص حالات میں سعودی عرب کے سفر کی اجازت دی گئی ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی صدر کے امن منصوبے سے متعلق سوال پر کہا کہ ’یہ منصوبہ دیکھا ہی نہیں۔ اس پر رائے نہیں دے سکتے‘۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا ’ فلسطینیوں کے ساتھ مبنی بر انصاف تصفیے کی ہر کوشش کے ساتھ ہیں۔ ہمارے لیے یہ بات بے حد اہم ہے کہ فلسطین کا مسئلہ حل ہو۔ فلسطینیوں کو ان کے حقوق ملیں‘۔ 
ان کے مطابق سعودی عرب ایسی ہر کوشش کا ساتھ دے گا جس کی بدولت فلسطینیوں کو ان کے حقوق ملیں۔ 
 

شیئر: