Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ میں گیس کے نئے ذخائر کتنے؟

یومیہ 50 ملین مکعب فٹ گیس نکالی جاسکتی ہے۔ فوٹو: امارات الیوم
شارجہ نیشنل کارپوریشن (سنوک) نے اعلان کیا ہے کہ شارجہ میں قدرتی گیس کی نئی فیلڈ ’محانی‘ دریافت ہوئی ہے۔ اس سے یومیہ 50 ملین مکعب فٹ گیس نکالی جاسکتی ہے۔ 
گیس کے علاوہ اس سے جڑے ہوئے سیال مادے بھی نکالے جائیں گے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق شارجہ میں گیس فیلڈ اٹلی کی کمپنی’ اینی ‘کے تعاون و اشتراک سے دریافت ہوئی ہے۔ شارجہ میں گزشتہ صدی کے آٹھویں عشرے کے اوائل میں گیس دریافت ہوئی تھی۔ اس کے بعد اب پہلی مرتبہ یہاں گیس کے ذخائر ملے ہیں۔

فیلڈ میں گیس ذخائر میں توسیع کی بڑی گنجائش ہے۔ فوٹو: امارات الیوم

سنوک نے کے مطابق ’محانی 1‘ کنواں 14 ہزار 597 فٹ کی گہرائی تک کھودا گیا۔ جہاں بڑی مقدار میں گیس کے ذخائر دریافت ہوئے۔
’یہاں گیس کے ذخائر کتنے ہیں اس کا تخمینہ مناسب وقت پر لگایا جائے گا۔ توقعات یہ ہیں کہ اس فیلڈ میں گیس ذخائر میں توسیع کی بڑی گنجائش ہے‘۔
شارجہ کے نائب حکمراں اور آئل کونسل کے چیئرمین شیخ احمد بن سلطان القاسمی نے بتایا ’ گیس فیلڈ کی دریافت کی بدولت امارات میں قدرتی گیس مطلوبہ حد تک فراہم کی جاسکے گی‘۔ 
توانائی کا بنیادی ڈھانچہ بھی بہتر ہوگا۔ اس سے شارجہ کی ترقی میں مزید مددملے گی۔ صنعت اور تجارت کے شعبوں میں بڑی تبدیلیاں آئیں گی‘۔
 

شیئر: