Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران یونیورسٹی کی طالبات کو مفت کافی ملنے لگی

 طالبات نے شکایت کی تھی کہ کھانے پینے کی اشیا صحت بخش نہیں ہیں، فوٹو: سوشل میڈیا
کہتے ہیں کہ کبھی کبھی آفت نعمت بن جاتی ہے۔ یہ بات نجران یونیورسٹی کی طالبات کے لیے درست ثابت ہوئی ہے۔
الوطن اخبار کے مطابق نجران یونیورسٹی کی طالبات نے شکایت کی تھی کہ کیفے ٹیریا میں کھانے پینے کی اشیا صحت بخش نہیں ہیں۔
دوسری شکایت یہ کی گئی کہ کھانے پینے کی اشیا میں تنوع نہیں ہے۔ یہ بھی شکوہ تھا کہ کھانے پینے کی اشیا کے نرخ زیادہ ہیں۔
طالبات نے یونیورسٹی انتظامیہ سے درخواست کی تھی کہ کیفے ٹیریا کی موجودگی کی وجہ سے انہیں باہر سے کھانے پینے کی اشیا لانے کی اجازت نہیں ہے۔ 

یونیورسٹی کے ترجمان نے بتایا کہ’ کیفے ٹیریا کو ضوابط کا پابند بنایا گیا ہے، فوٹو: الوطن

کیفے ٹیریا نے طالبات کی شکایات کے بعد صبح انہیں گرما گرم مفت کافی پیش کرنا شروع کی ہے جس پرطالبات نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ایک طالبہ نے بتایا کہ ’ کیفے ٹیریا سے کھانے پینے کی جو اشیا ملتی ہیں ان سے صحت متاثر ہو رہی ہے۔ کھانوں میں کیلوریز بہت زیادہ ہوتی ہیں جو کہ صحت کے لیے مضر ہیں‘۔
ایک طالبہ کا کہنا ہے کہ ’ایک جانب تو کیفے ٹیریا نامناسب کھانے پیش کر رہا ہے جبکہ دوسری جانب ہمیں گھر سے ناشتہ لانے کی بھی اجازت نہیں۔‘
یونیورسٹی کے ترجمان یوسف الحازمی نے بتایا کہ ’ کیفے ٹیریا کو قواعد و ضوابط کا پابند بنایا گیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ طالبات کو مناسب وقت پر مناسب کھانے پینے کی اشیا معقول نرخوں پر فراہم کی جائیں‘۔ 

شیئر: