Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میٹرو کا نیا شیڈول کیا ہے؟

میٹرو دبئی کے اوقات صرف 7جمعے تک کے لیے بدلے گئے ہیں۔ فوٹو الامارات الیوم
دبئی ٹرانسپورٹ اینڈ روڈز اتھارٹی نے ریڈ لائن پر دبئی میٹرو چلانے کا نیا نظام الاوقات جاری کیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی میٹرو 31جنوری 2020 کو جمعے کی صبح دس بجے کے بجائے دوپہر دو بجے چلے گی اور اس کی سروس رات ایک بجے تک جاری رہے گی۔

ہر جمعے کو دبئی میٹرو کا دورانیہ چھ گھنٹے رہے گا۔ فوٹو امارات 24/7

اس کے بعد آنے والے ہر جمعے کو دبئی میٹرو کا دورانیہ چھ گھنٹے رہے گا۔ 14مارچ سے اس کا پرانا نظام الاوقات بحال ہوجائے گا۔
ٹرانسپورٹ اینڈ روڈ اتھارٹی میں ریلوے کارپوریشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عبدالمحسن ابراہیم یونس نے عوام سے کہا ’ وہ بس سمیت ٹرانسپورٹ کے مختلف متبادل وسائل استعمال کریں اور اس دوران آمد ورفت کی منصوبہ بندی پہلے سے کرلیں‘۔
کارپوریشن کا کہناہے’ سرخ لائن کے لیے میٹرو دبئی کے اوقات کار صرف 7جمعے تک کے لیے بدلے گئے ہیں۔ 31جنوری، 7فروری، 14فروری، 21فروری، 28فروری، 6مارچ اور 13مارچ کو دوپہر 2بجے سے رات ایک بجے تک دبئی میٹرو سروس موثر ہوگی۔
اس کے بعد 14مارچ سے دبئی میٹرو پرانے نظام الاوقات کے مطابق چلا کرے گی۔ 
             
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: