Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 2019ءمیں سعودی بینکوں کو کتنا منافع ہوا؟

 2019ءمیں سعودی بینکوں کو 50.5ارب ریال کا منافع ہوا ہے۔ فائل فوٹو
سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما )نے بتایا ہے کہ سعودی بینکوں نے 2019ءکے دوران 50ارب ریال سے زیادہ کا منافع کمایا۔
المدینہ اخبار کے مطابق سعودی بینکوں نے دسمبر 2019ءکے دوران اعلان کیا تھا کہ انہیں زکوٰة اور ٹیکس ادا کرنے سے قبل 4.05ارب ریال کا منافع ہوا ہے۔ 
یہ دسمبر 2018ءکے مقابلے میں 7فیصد زیادہ ہے۔دسمبر 2018ءمیں بینکوں کو 3.77ارب ریال کا منافع ہوا تھا۔
سعودی بینکوں کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ انہیں 2019ءمیں 2018ءکے مقابلے میں منافع 5فیصد زیادہ ہوا۔ 2018ءمیں منافع 48.1 ارب ریال ہوا تھا جبکہ 2019ءمیں 50.5ارب ریال کا منافع ہوا ہے۔                       
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: