Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا داماد کون؟

نایل نصار اور جینیفر کا مشترکہ شوق گھڑ سواری ہے (فوٹو: عاجل نیوز)
مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی ارب پتی امریکی بل گیٹس کی بیٹی جینیفر گیٹس نے اپنے لیے دلہا تلاش کر ہی لیا۔ جینیفر نے اپنے ہونے والے مصری دلہا کے ساتھ تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔
جینفر کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مصری نوجوان نایل نصار نے لکھا  ’اس کے ہاں کہنے پر،، مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ میں دنیا کا سب سے خوش اور خوش قسمت انسان ہوں۔‘
عربی ویب نیوز 'عاجل' نے سی این این کے حوالے سے لکھا ہے کہ انسٹا گرام پر نایل نے مزید لکھا ’مزید انتظار ممکن نہیں رہا اور اگر صاف الفاظ میں کہوں تو آج کے بعد تمہارے بغیر زندگی کا تصور بھی میرے لیے ممکن نہیں۔‘
جینیفر نے اس پر اپنے کمنٹس کرتے ہوئے کہا ’نایل نصار، تم مثالی ہو، تمہارا بہت شکریہ جس طرح مجھے گھمایا اور سیر کرائی ،، ، ہاں ، لاکھوں بار ہاں۔‘

جینیفر نے 2018 میں مصر کا دورہ کیا تھا (فوٹو: عاجل نیوز) 

واضح رہے مصر سے تعلق رکھنے والا  نایل نصار نامی نوجوان کیلی فورنیا کی سٹینفورڈ یونیورسٹی میں معاشیات کا طالب علم رہ چکا ہے جہاں ان کی اور جینیفر کی دوستی ہوئی۔
جینیفر گیٹس 2018  کے آخر میں مصر کے دورے پر گئی جہاں نایل نصار نے اپنی کلاس فیلو کو مصر کی سیر کرائی اور انہوں نے مختلف تفریحی اور سیاحتی مقامات دیکھے۔
نایل نصار کے والدین مصری ہیں وہ ماہر گھڑ سوار مانا جاتا ہے۔ 2013 میں 27 سالہ نایل نصار کو گھڑسواری کے عالمی مقابلے میں انعام بھی مل چکا ہے۔ جینیفر بھی گھڑ سواری کی شوقین ہیں یہ مشترکہ شوق بھی دونوں کی دوستی کا بنیادی سبب بنا۔
یونیورسٹی میں اپنی کلاس فیلو 22 سالہ جینیفر گیٹس کو نایل نے مصر آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہاں ہونے والے گھڑ سواری کے مقابلوں میں شرکت کریں گے۔

بلی گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 92 ارب ڈالر ہے۔ (فوٹو: الرجل میگزین)

واضح رہے جینیفر کے والد بل گیٹس کا شمار دنیا کے دولت مندوں میں دوسرے نمبر پر کیاجاتا ہے۔ ان کے اثاثوں کی مالیت 92 ارب ڈالر بتائی جاتی ہے جبکہ پہلے نمبر پر اس وقت امازون کے بانی ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 130 ارب ڈالر کے قریب ہے۔

شیئر: