Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 کورونا وائرس سے تیل کی طلب بھی متاثر

خام تیل کے نرخ 55 سے65 ڈالر کے درمیان رہیں گے۔فوٹو: سوشل میڈیا
العربیہ فار پٹرولیم انویسٹمنٹ کمپنی ’ابیکورب‘ نے بتایا ’ مشرق وسطیٰ 2020 کے دوران توانائی کے شعبے میں 3.7 ٹریلین ڈالر تک سرمایہ لگائے گا‘۔
الوطن اخبار کے مطابق مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں توانائی پر بھاری سرمایہ کاری متوقع ہے۔ایک بیرل تیل کی قیمت 55 تا 65 ڈالر کے درمیان رہے گی۔
ابیکورب کی رپورٹ میں توقع ظاہر کی گئی’ اگر غیر متوقع تبدیلیاں نہ ہوئیں تو ایسی صورت میں تیل کے نرخ مارکیٹ گراف سے کم ہوں گے‘۔

2020 کے دوران تیل کی یومیہ طلب میں 3لاکھ بیرل کمی واقع ہوگی۔فوٹو: سوشل میڈیا

ابیکورب کا کہنا ہے’ 2020 کے دوران کورونا وائرس سے تیل کی طلب بڑھنے کا امکان نہیں ہے۔ ابھی تک یہ بات یقین سے نہیں کہی جاسکتی کہ کرونا وائرس اس پر کس حد تک اثر انداز ہوگا۔
 ابتدائی تخمینہ یہ ہے کہ 2020 کے دوران تیل کی یومیہ طلب میں 3لاکھ بیرل کی کمی واقع ہوگی۔
ابیکورب کی رپورٹ کے مطابق سال رواں کے دوران خام تیل کے نرخ 55 سے65 ڈالر کے درمیان رہیں گے۔ اس کے کئی اسباب ہیں۔ 
پہلا یہ ہے کہ اوپیک پلس نے پیداوار میں کمی کا فیصلہ کررکھا ہے۔ دوسرا سبب تجارتی معاملات میں کشیدگی ہے۔ تیسرا سبب کرونا وائرس پھیلنے کے باعث چین کی طرف سے تیل کی طلب میں کمی ہے۔
 

شیئر: