Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس: شاہ سلمان کا چینی صدر کو ٹیلیفون

چین کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے میں کامیاب ہوجائےگا(فوٹو عرب نیوز)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعرات کوچینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے کہا کہ وہ اور سعودی عوام نیو کورونا وائرس کی وباء سے ہونے والی تکلیف اور مشکلات پر چین اور اس کے عوام کے ساتھ ہیں۔
شاہ سلمان نے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کے اعزہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور متاثرین کے لیے فوری شفا کی دعا کی۔ 
شاہ سلمان نے اس یقین کاا ظہار کیا کہ حکومت چین کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے میں کامیاب ہوجائے گی۔
شاہ سلمان نے ’شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات‘ کو چین کے لیے امدادی سامان ہنگامی بنیادوں پر روانہ کرنے کی ہدایت کردی ہے تاکہ کورونا وائرس سے ہونے والے نقصانات پر قابو پانے میں مدد مل سکے۔
چینی صدر نے شاہ سلمان کو یقین دلایا کہ اس قسم کی وباء سے نمٹنے اور اس کے نتائج پر قابو پانے کے سلسلے میں چین کے پاس اچھا خاصا تجربہ ہے۔
چینی صدر نے کورونا وائرس کے انسداد میں دلچسپی لینے اور بھرپور مدد کے لیے خادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کیا اور ان کے دوستانہ جذبات پر قدرومنزلت کا اظہار کیا۔

شیئر: