Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کی سو حسیناﺅں میں دو عرب خواتین شامل

ھایدی موسی مصر کی فنکارہ اور گلوکارہ ہیں۔فوٹو: سوشل میڈیا
ٹاپ بیوٹی ورلڈ ویب سائٹ نے 2019 کے حوالے سے دنیا کی سو خوبصورت ترین خواتین کی حتمی فہرست جاری کی ہے۔
 لاس اینجلس میں پلاسٹک سرجری کے تین معروف ڈاکٹروں نے حسن کے مقرر کردہ پیمانوں کے مطابق حسیناﺅں کا فیصلہ کیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق دنیا کی سو حسیناﺅں میں دو عرب خواتین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

الجزائر کی سٹا راکیڈمی کی سٹار سھیلہ بن لشھب 97 ویں نمبر پر آئیں۔فوٹو: سوشل میڈیا

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ حسین ترین خواتین کے لیے جتنی عرب اداکارائیں مقابلے میں حصہ لے رہی تھیں ان میں سے کسی ایک کا انتخاب نہیں کیا گیا تاہم مصر کی ھایدی موسی مقابلے میں برقرار رہیں۔
 الجزائر کی سٹا راکیڈمی کی سٹار سھیلہ بن لشھب 97 ویں نمبر پر آئیں۔ اس سے قبل وہ 79 ویں نمبر پر تھیں۔ مراکش کی حنان الخضر مقابلے سے باہر ہوگئیں۔
مصر کی ھایدی موسی 70 ویں نمبر پر آئیں۔معروف اداکارہ ایمیلی کلارک سرفہرست رہیں جبکہ امیر ھیرد نے دوسرے الیگزینڈر ڈیڈیو تیسری اور انجلینا جولی چوتھے نمبر پر آئیں۔

حسین ترین خواتین کے لیے عرب اداکارائیں مقابلے میں حصہ لے رہی تھیںفوٹو: سوشل میڈیا

ھایدی موسی مصر کی فنکارہ اور گلوکارہ ہیں۔ یہ المنصورہ یونیورسٹی کی جنر نلزم فیکلٹی سے 2018 میں فارغ التحصیل ہیں۔ 2016 اور 2018 کے دوران بہترین گلوکارہ کے ایوارڈ جیت چکی ہیں۔
ھایدی موسی نے پہلی مرتبہ سٹار اکیڈمی میں اپنے فن کا جادو جگایا تھا۔ شیریں عبدالوھاب کے لیے ایک گانا گایا تھا جس کے بول تھے ’انا کلی ملکک‘ (میں، میرا پورا وجود تمہارا ہے) اس گانے نے انہیں بے حد مقبولیت دی۔ منفرد آوازاور انتہائی احساس کے ساتھ گلوکاری نے جادوئی اثر کیا تھا۔
اس گانے کی بدولت ھایدی سٹار اکیڈمی پروگرام کے گیارہویں سیزن میں مقبولیت کی انتہا کو پہنچ گئی تھیں۔

شیئر: