Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیراخلاقی لباس پہننے پر ایک ماہ میں 222 افراد گرفتار

گرفتارکیے جانے والوں میں 96 خواتین بھی شامل ہیں (فائل فوٹو: عرب نیوز)
ریاض پولیس نے غیر اخلاقی لباس اور سرگرمیوں پر ایک مہینے کے اندر 222 افراد گرفتارکیا ہے جن میں 96 خواتین بھی شامل ہیں۔
مزمز اور اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ یہ اعدادوشمار ایک ماہ کے ہیں۔ پبلک مقامات پر غیر اخلاقی لباس میں گھومنے والی لڑکیوں اور لڑکوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کے تمام شہروں خصوصاً دارالحکومت ریاض، جدہ، دمام ، الخبر اور تبوک وغیرہ میں سماجی تہذیب اور ملکی اقدار و روایات کی پابندی سختی سے کرائی جارہی ہے۔

سماجی تہذیب اور روایات کی پابندی سختی سے کرائی جارہی ہے (فائل فوٹو: اخبار24)

 ماضی میں یہ کام ادارہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر (بھلائی کی تلقین اور برائی سے روکنے والا ادارہ) انجام دیا کرتا تھا۔ نئے نظام کے تحت یہ کام پولیس کے سپرد کردیا گیا ہے۔ پولیس اس سلسلے میں موثر کردار ادا کر رہی ہے۔ 
یاد رہے کہ سعودی کابینہ کی جانب سے اخلاق عامہ کے حوالے سے قرار داد منظور کی گئی ہے۔
قرار داد میں کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر غیر مناسب لباس جس پر غیر اخلاقی عبارت یا تصویر بنی ہو سختی سے منع ہے۔ خلا ف ورزی کرنے والے اخلاق عامہ قانون کے دائرے میں آئیں گے جن پر پانچ ہزار ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

شیئر: