Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاحساء کا ابراہیم محل فن تعمیر کا شاہکار

ابراہیم بن عفیصان نے سنہ 1801 میں اس کی تزئین و آرائش کی تھی ( فوٹو: عرب نیوز)
تقریباً 500 سال قبل تعمیر کیا گیا الہفوف کا محلِ ابراہیم الاحساء خطے کے اہم ترین مقامات میں سے ایک ہے۔
ابراہیم محل متعدد عسکری تنصیبات پر مشتمل ہے۔ ابراہیم بن عفیصان نے سنہ 1801 میں اس کی تزئین و آرائش کی تھی۔
ابراہیم محل کو 16500 سے زائد مربع میٹر رقبے پر تعمیر کیا گیا تھا۔ یہ محل جدید و قدیم فنِ تعمیر کا منفرد شاہکار ہے۔

ابراہیم محل کو  16500سے زائد مربع میٹر رقبے پر تعمیر کیا گیا تھا ( فوٹو: عکاظ)

ابراہیم محل میں ایک مسجد بھی ہے جس کی پوری عمارت کے اوپر ایک ہی گنبد ہے جو اس وقت کے سعودی عرب کا انوکھا انداز ہے۔
یہ محل جو باقی دنیا سے روابط کے ساتھ تجارتی راستے پر بنایا گیا تھا، اس خطے کی دولت کی علامت ہے۔
شاہ عبدالعزیز نے محل میں ایک نئی جہت اس وقت شامل کی جب انہوں نے 1913 میں الاحساء پر حکمرانی کی، اس محل کے مشرقی ونگ میں اسلامی گنبدوں اور بہت بڑے فوجی طرز کے برجوں کے ساتھ ساتھ فوجیوں کی بیرکوں کی مدد سے اس ڈھانچے کو مضبوط کیا۔
 

شیئر: