Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تفتیشی کارروائی، دکاندار شکایت کیسے درج کرائیں؟

مالکان چھاپہ مہم رپورٹ پر اعتراض کرسکتے ہیں۔ انہیں اس کا حق ہے۔ فوٹو :سوشل میڈیا
وزارت محنت و سماجی بہبود کے مطابق دکاندا ر اور تجارتی مراکز کے مالکان چھاپہ مہم رپورٹ پر اعتراض کرسکتے ہیں۔ انہیں اس کا حق ہے۔ 
اخبار 24 اور ’مزمز‘ کے مطابق وزارت محنت سے سوشل میڈیا پرصارفین نے شکایت کی تھی کہ انسپکٹرزتفتیش کے لیے بار بار آتے رہتے ہیں۔ تفتیشی کارروائی سے مشکل پیش آتی ہے۔
وزارت محنت نے جواب دیتے ہوئے واضح کیا ’ انسپکٹرز مقررہ نظام الاوقات کے مطابق تفتیشی مہم انجام دیتے ہیں۔اگر کسی کو تفتیشی مہم پر اعتراض ہو یا اسے تفیشی مہم کے نتیجے پر کوئی مشکل ہو تو وہ آن لائن اس کی شکایت درج کراسکتا ہے‘۔

تاجر  تفتیشی مہم رپورٹ میں درج خلاف ورزیوں پر اپنا موقف پیش کرسکتے ہیں۔فوٹو :سوشل میڈیا

وزارت محنت کا کہناہے’ تاجر حضرات تفتیشی مہم رپورٹ میں درج خلاف ورزیوں کی بابت اپنا موقف پیش کرسکتے ہیں‘۔
بعض تاجروں نے شکوہ کیا ’ وزارت محنت کے انسپکٹرز کبھی کبھار کارکنان کی غیر موجودگی کو خلاف ورزی قرار دے دیتے ہیں۔ اس بات کا دھیان نہیں رکھتے کہ ملازم کو بھی ہنگامی ضرورت پیش آسکتی ہے‘۔
 بعض اوقات انسپکٹر آتے ہیں اور ملازم کسی ہنگامی ضرورت کی وجہ سے تجارتی مرکز یا دکان پر موجود نہیں ہوتا۔ اسے خلاف ورزی ریکارڈ کرکے تادیبی کارروائی شروع کردی جاتی ہے۔ یہ انصاف نہیں ہے‘۔

وزارت محنت کے مطابق انسپکٹرز ہر تفتیشی مہم کا ریکارڈ رکھتے ہیںفوٹو :سوشل میڈیا

وزارت محنت کے مطابق انسپکٹرز ہر تفتیشی مہم کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔یہ بات بھی مد نظر رکھی جاتی ہے کہ پہلی خلاف ورزی پر 80فیصد تک استثنیٰ دیا جاتا ہے۔ جرمانے کی رقم کم کردی جاتی ہے۔ ملازم رکھنے پر 70 فیصد تک جرمانہ کم کردیا جاتا ہے۔
 وزارتت محنت کا کہنا تھا’اعتراض کو سنجیدگی سے دیکھا جائے گا لیکن یہ بات مدنظر رکھی جائے کہ وزارت محنت کے انسپکٹرز تفتیشی کارروائی کرتے وقت تفتیشی عمل کا پورا ریکارڈ محفوظ کرلیتے ہیں۔ اس کی حیثیت ایک دستاویز کی ہوتی ہے‘۔
 

شیئر: