Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی سرمایہ کار سی پیک میں سرمایہ کاری کے خواہاں‘

سعودی سفیر نے پاکستان کو ایک بار پھر تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے چیئرمین جنرل عاصم سلیم نے کہا ہے کہ سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے انہیں بتایا ہے کہ سعودی سرمایہ کار سی پیک منصوبے کے دوسرے مرحلے میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہش مند ہیں۔
سنیچر کو جنرل عاصم باجوہ نے ٹویٹ کی کہ ان کی سعودی سفیر کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے۔ ’سعودی سفیر نے ایک بار پھر برادرانہ تعاون کی یقین دہانی کروائی اور بتایا کہ سعودی سرمایہ کار سی پیک کے دوسرے مرحلے میں توانائی، تیل، گیس، فوڈ سکیورٹی اور سپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہاں ہیں۔‘
چین نے سی پیک میں 60 بلین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرنے کا عہد کر رکھا ہے۔ یہ سرمایہ کاری بجلی گھروں، سڑکوں، نئی ریلوے اور بندرگاہوں کی تعمیر کے لیے کی جائے گی تاکہ چین پاکستان کا زمینی راستہ استعمال کرتے ہوئے دنیا کے دیگر ممالک سے جڑ سکے۔

سعودی عرب گوادر میں آئل ریفائنری بھی لگائے گا (فوٹو: اے ایف پی)

گذشتہ برس سعودی وزیر توانائی نے اعلان کیا تھا کہ مملکت نے گوادر کی بندرگاہ پر 10 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری سے آئل ریفائنری لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
2018 میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے بعد حکومت پاکستان نے اعلان کیا تھا کہ سی پیک منصوبے میں سعودی عرب تیسرا ’سٹریٹجک شراکت دار ‘ ہوگا۔

شیئر: