Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی وزیر خارجہ پومپیو ریاض پہنچ گئے

پومپیو شاہ سلمان، ولی عہد اور وزیر خارجہ سے بات چیت کریں گے (فوٹو: عاجل)
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بدھ کو سعودی قیادت سے بات چیت کے لیے ریاض پہنچے ہیں۔
ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر امریکہ میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے ان کا استقبال نے کیا۔
 سعودی عرب میں امریکی سفیر جان ابی زید اور سعودی وزارت خارجہ کے سیکرٹری برائے رائل پروٹوکول عزام بن عبدالکریم اور دیگر حکام بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
عرب نیوز کے مطابق عراق میں مارے گئے ایران کے طاقتور ملٹری کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد پومپیو کا یہ پہلا دورہ سعودی عرب ہے۔

ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد پومپیو کا یہ پہلا دورہ سعودی عرب ہے

امریکی محکمہ خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ’ وزیر خارجہ پومپیو، شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلما ن اور وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے بات چیت کریں گے۔‘
 ریاض روانگی سے قبل ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پومپیو کا کہنا تھا کہ ’ سعودی قیادت سے ایران کی طرف سے درپیش خطرے کے حوالے سے سکیورٹی امور خصوصا ً بات چیت ہوگی۔
 انہوں نے مزید کہا کہ’ ایران کے ساتھ کسی بھی وقت بات کرنے کے لیے تیار ہیں تاہم انہوں نے زور دیا کہ ایرانی حکومت کو اپنے رویے میں بنیادی تبدیلیاں لانا ہوں گی۔

پومپیو کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت کو اپنے رویے میں تبدیلی لانا ہو گی  (فوٹو: اے ایف پی)

دریں اثنا ریاض میں گفتگو کرتے ہوئے پومپیو نے کہا کہ عراق کے اڈوں پر امریکی فوجیوں پر ہونے والے ایران کے حملے برداشت نہیں کریں گے۔‘
قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ نے خبر دار کیا تھا کہ عراق میں امریکی فوجیوں پر ایران کے حملوں کا جواب دیا جائے گا۔

شیئر: