Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیا کپ کوالیفائنگ، سعودی کرکٹ ٹیم عمان میں

ٹورنامنٹ میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں شامل ہیں (فوٹو اردونیوز)
اے سی سی ویسٹرن ریجن  ٹی ٹوئنٹی کوالیفائنگ راونڈ کے لیے سعودی عرب کی کرکٹ ٹیم  سعودی کرکٹ سنٹر کی زیرنگرانی سلطنت عمان کے شہر مسقط پہنچ گئی۔
سعودی کرکٹ سنٹر کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ایشیا کپ کے کوالیفائنگ راونڈ میں کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ کو دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پہلے گروپ میں سعودی عرب کے ساتھ متحدہ عرب امارات ، کویت اور ایران کی ٹیمیں ہیں جبکہ دوسرے گروپ میں میزبان عمان کے علاوہ قطر، بحرین اور مالدیپ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
سعودی عرب کی ٹیم پہلا میچ کویت کے خلاف 23 فروری کو کھیلے گی ، دوسرا میچ میں 24 فروری کو ایران کی ٹیم اس کے مدمقابل ہو گی، راونڈ کا تیسرا اور آخری میچ 25 فروری کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلا جائے گا۔

28 فروری کو ٹیم کی واپسی ہوگی(فوٹو اردونیوز)

پہلے اور دوسرے گروپ میں ابتدائی دو ٹیمیں سیمی فائنل میں رسائی حاصل کریں گی، سیمی فائنل کے دونوں میچ 26 فروری کو ہوں گے،  جیتنے والی دونوں ٹیموں میں فائنل میچ 27 فروری کو کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب تھائی لینڈ میں ہونے والے اے سی سی ایسٹرن ریجن  ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی فائنلسٹ اور ویسٹرن ریجن کی  فائنلسٹ ایشیا کپ کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

شعیب علی کپتان اور ساجد عمران نائب کپتان ہوں گے۔(فوٹو اردونیوز)

سعودی عرب کی کرکٹ ٹیم

ویسٹرن پراونس کرکٹ ایسوسی ایشن(ڈبلیو پی سی اے ) کے آل راونڈر شعیب علی سعودی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے طور پر شامل ہیں جبکہ القصیم کرکٹ لیگ کے ساجد عمران چیمہ نائب کپتان ہوں گے۔

ٹورنامنٹ کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا۔(فوٹو اردونیوز)

دیگر کھلاڑیوں میں  ابرار الحق، عبدالواحد، عبدالغفار، فیصل خان، ذیشان سرفراز بٹ، شمس الدین اینگلام پورات،عمران یوسف، عادل بٹ، سید علی عباس، عثمان علی، خاور ظفراورملک محمد نعیم شامل ہیں۔
سعودی کرکٹ ٹیم میں مینجر اور کوچ کے طور پر اسامہ  سعد  ندوی  اور عباس سعد  ندوی  سعودی نیشنل سپورٹنگ اسٹاف  کے طور پرشامل ہیں۔ 28 فروری کو ٹیم کی واپسی ہوگی۔
  • کھیلوں کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: