Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: ایران کے لیے تمام پروازیں معطل

کویت ایئرلائن کی ایران جانے اور آنے والی تمام پروازیں تاہدایت ثانی معطل کی جاتی ہیں ( فوٹو: اے ایف پی)
کویت نے ایران کے لیے تمام پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے نیز گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ایران میں موجود کسی بھی غیر ملکی کو کویت آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
کویتی نیوز ایجنسی (کونا) کے مطابق ایران سے آنے والے کویتی مسافروں کو احتیاطی تدابیر کے طور پر قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔
کویتی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ایران میں کورونا وائرس کے انکشاف کے بعد تمام کویتی شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ایران کا سفر نہ کریں‘۔
دوسری طرف محکمہ شہری ہوا بازی نے کہا ہے کہ ’کویت ایئرلائن کی ایران جانے اور آنے والی تمام پروازیں تاہدایت ثانی معطل کی جاتی ہیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ایران سے آنے والی کسی بھی ایئرلائن کو کویت آنے کی اجازت نہیں ہوگی‘۔
دریں اثنا کویتی بندر گاہ نے کہا ہے کہ ایران جانے اور آنے والے مسافروں کے لیے بحری راستے بند کردیے گئے ہیں۔

شیئر: