Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مشرق وسطیٰ میں ایرانی سرگرمیوں پر عالمی برادری کی خاموشی‘

سعودی وزیر خارجہ نے جنیوا میں تخفیف اسلحہ کانفرنس سے خطاب کیا ہےفوٹو: العربیہ
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے’ عالمی برادری مشرق وسطیٰ میں ایرانی سرگرمیوں پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے‘۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے جنیوا میں تخفیف اسلحہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’ سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں تخفیف اسلحہ مشن کی حمایت ماضی کی طرح مستقبل میں بھی کرتا رہے گا‘۔
 العربیہ نیٹ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا’ سعودی عرب کو تخفیف اسلحہ کانفرنس کے مشن کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور جمود پر تشویش ہے‘۔

سعودی عرب تخفیف اسلحہ پروگراموں کو موثر بنانے کے لیے قانون سازی کرچکا ہےفوٹو: العربیہ

’ سعودی عرب تخفیف اسلحہ پروگراموں کو موثر بنانے کے لیے اندرون ملک قانون سازی کرچکا ہے اور بین الاقوامی معاہدوں پر دستخط کیے ہوئے ہے‘۔
سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا’ آزادی رائے کے بہانے دیگر مذاہب کی توہین اور ان کے خلاف دشنام طرازی نہیں کی جاسکتی‘۔
فرحان بن فیصل نے کہا’ سعودی عرب میں بہت سارے محاذوں پر بہت ساری مثبت تبدیلیاں ہورہی ہیں۔ مملکت نے قائدانہ اصلاحات نافذ کی ہیں۔ ان کا محور انسان اور ترقی ہے‘۔
 ’سعودی عرب نے حال ہی میں ایسے کئی قانون اور پالیسیاں جاری کی ہیں جن سے انسانی حقوق کے تحفظ کو قانونی بنیاد فراہم ہوئی ہے ۔خصوصاً خواتین کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنے کے حوالے سے خاطر خواہ پیشرفت ریکارڈ پر آئی ہے‘۔
سعودی وزیر خارجہ نے توجہ دلائی ’ سعودی عرب اس سال ’21ویں صدی کے مواقع سے استفادہ سب کے لیے‘ کے عنوان کے تحت جی ٹوئنٹی کے سربراہی اجلاس کی صدارت اور قیادت کررہا ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا’ سعودی عرب نے گزشتہ برسو ںکے دوران انتہا پسندی اور دہشتگردی کے انسداد کے لیے بڑا کام کیا ہے۔ خونریزی اور تباہ کاری پر مبنی افکار کی بیخ کنی کے لیے تمام اقدامات کیے ہیں‘۔
 ’مملکت نے یہ کام ملکی سطح پر ہی نہیں بلکہ علاقائی اور بین الاقوامی محاذوں پر بھی انجام دیا ہے‘۔

شیئر: