Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی خاتون ڈیڑھ لاکھ درہم جرمانے سے بچ گئی

دبئی پولیس نےٹریفک جرمانوں پر سو فیصد رعایت کا اعلان کیا تھا (فوٹو: ٹوئٹر)
تیسری دنیا میں عمومی طور پر ٹریفک پولیس کا تاثر خراب ہے لیکن دبئی ٹریفک پولیس نے اماراتی خاتون کو ڈیڑھ لاکھ درہم کے جرمانے منسوخ کردیے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق اماراتی خاتون امیرة اسماعیل پر بھاری ٹریفک جرمانے تھے۔  دو برس سے مشکل میں تھی کہ گاڑی کی ملکیتی دستاویز کی توسیع کس طرح کرائے۔ توسیع کے لیے جرمانے ادا کرنے ضروری تھے اور جرمانوں کی رقم اس کے بس سے باہر ہوچکی تھی۔
اس دوران دبئی پولیس کا یہ اعلان سامنے آیا کہ کار ڈرائیور ٹریفک جرمانوں پر سو فیصد رعایت حاصل کرسکتے ہیں۔

سکیم کے تحت 54 کروڑ 99لاکھ 70ہزار 930درہم کےجرمانے منسوخ ہوئے (فوٹو: ٹوئٹر)

دبئی ٹریفک پولیس نے یہ مہم پہلے بھی چلائی تھی لیکن اس کی میعاد ختم ہوگئی تھی۔ اب دوبارہ اس کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ پہلا مرحلہ چھ فروری 2020 کو اختتام پذیر ہوگیا تھا۔
دبئی پولیس کے اس اقدام کی بدولت 2019 کے دوران 5 لاکھ57 ہزار 430 ڈرائیوروں کو فائدہ ہوا تھا۔
دبئی ٹریفک پولیس نے بتایا کہ اس سکیم کے تحت 54 کروڑ 99لاکھ 70ہزار 930 درہم کے جرمانوں سے ڈرائیوروں کو نجات ملی ہے۔
2019 کے دوران سکیم کی بدولت دبئی میں ٹریفک حادثات سے اموات میں 16 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ زخمیوں کی شرح 38 فیصد تک گھٹ گئی۔
 

شیئر: