Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ میں 36 لاکھ درہم کی نمبر پلیٹ

شارجہ پولیس نے کہا ہے کہ ایسے پروگرام آئندہ بھی کرتی رہے گی۔ فوٹو: الامارات الیوم
متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں گاڑیوں کی منفرد نمبر پلیٹوں کی نیلامی کے چرچے ہیں۔ مقامی شہریوں اور غیر ملکیوں نے بڑھ چڑھ کر نیلامی میں حصہ لیا۔
شارجہ کے الجواھر کانفرنس و تقریبات سینٹر میں نیلامی ہوئی۔ اس موقع پر شارجہ پولیس جنرل کمانڈ میں سینٹرل آپریشن سیکشن کے ڈائریکٹر جنرل سمیت اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔

 نمبر ون پلیٹ حاصل کرنے کے لیے زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ فائل فوٹو

الامارات الیوم کے مطابق شارجہ پولیس جنرل کمانڈ نے اماراتی ادارے ’الامارات للمزادات‘ کے تعاون سے نیلامی کا آغاز کیا۔
نمبر ون پلیٹ حاصل کرنے کے لیے زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ یہ پلیٹ 36 لاکھ 10ہزار درہم میں فروخت ہوئی۔
کاروں کی منفرد نمبر پلیٹس مجموعی طور پر ایک کروڑ 34 لاکھ 95 ہزار درہم میں نیلام ہوئیں۔ شائقین اپنی پسندیدہ نمبر پلیٹ حاصل کرنے کے لیے نیلامی میں بولی لگا رہے تھے۔

نیلامی میں مقامی شہریوں اور غیر ملکیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ فائل فوٹو

مجموعی طور پر پچاس منفرد نمبر پلیٹوں کی نیلامی ہوئی۔سب سے بڑی بولی 9نمبر کی پلیٹ کی لگی۔ دوسری بڑی بولی 16 نمبر کی پلیٹ کے لیے تھی۔ یہ 12لاکھ درہم میں فروخت ہوئی۔ 88 نمبر کی پلیٹ کی بولی 10لاکھ30ہزار درہم لگائی گئی۔25 نمبر کی پلیٹ 10لاکھ 20ہزار درہم میں فروخت ہوئی۔ 343 نمبر کی پلیٹ ایک لاکھ 90ہزار درہم میں نیلام ہوئی جبکہ 108 نمبر کی پلیٹ کی بولی ایک لاکھ70ہزار درہم لگی۔ڈاکٹر احمد سعید الناعور نے منفرد نمبر پلیٹس نیلامی میں اپنے نام کرانے والوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ شارجہ پولیس آئندہ بھی ایسے پروگرام کرتی رہے گی۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: