Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : 800 غیر قانونی ورکشاپ بند، غیر ملکیوں کو انتباہ

جدہ میونسپلٹی ترجمان کے مطابق نمائندہ کمیٹی تفتیشی چھاپے مار رہی ہے۔فوٹو: سوشل میڈیا
جدہ میونسپلٹی نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طریقے سے کھولے گئے 800 سے زائد ورکشاپ بند کردیے۔
سعودی عرب کے اخبار المدینہ کے مطابق جدہ میونسپلٹی کے ترجمان نے بتایا جدہ شہر کے رہائشی علاقوں میں جتنے بھی غیر قانونی ورکشاپ کھلے ہوئے ہیں انہیں ہٹایا جائے گا۔
گاڑیوں کی ڈینٹنگ پینٹگ ،لکڑی کا فرنیچر تیار اور ٹھیک کرنے اور المونیم کا کام کرنے والے ورکشاپ بند کیے جائیں گے۔

ترجمان نے بتایا رہائشی علاقوں میں غیر قانونی ورکشاپ ختم  کیے جائیں گے ۔فوٹو: سوشل میڈیا

 بڑے پرنٹنگ پریس، مٹی کے برتن بنانے والے کارخانے اور بھاری ساز وسامان کی اصلاح و مرمت کرنے والے ورکشاپس بھی شہر سے ختم کر دیے جائیں گے ۔
 میو نسپلٹی کے ترجمان نے بتایا’ صنعتی سرگرمیوں کے لیے بعض علاقے مخصوص کر دیے گئے ہیں۔ ورکشاپس مالکان کو بار بار تنبیہ کی جا چکی ہے کہ وہ مقررہ علاقوں میں منتقل ہو جائیں‘۔
ترجمان نے بتایا ’ میو نسپلٹی نے تفتیشی دوروں کا باقاعدہ پرو گرام ترتیب دے رکھا ہے غیر قانونی طریقے سے ورکشاپ کھولنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی‘۔

غیر قانونی طریقے سے ورکشاپ کھولنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔فوٹو: سوشل میڈیا

محکمہ پاسپورٹ، محکمہ جاتی سرغرساں ادارے ،لیبر آفس اور محکمہ ٹریفک کی نمائندہ کمیٹی تفتیشی چھاپے مار رہی ہے۔
ترجمان نے بتایا’گورنر مکہ مکرمہ نے حکم دیا ہے کہ ایسے غیر قا نونی تارکین وطن کو جو باربار کی تنبیہ کے باجوودہ غیر قانونی ورکشاپس میں کام کر رہے ہیں اور ورکشاپس متعلقہ مقامات پر منتقل نہیں کر رہے، انہیں گرفتار کرکے ملک سے بے دخل کردیا جائے‘۔

شیئر: