Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر شہزادہ خالد کا لندن کی مسجد کا دورہ

لندن کی یہ مرکزی مسجد مسلمانوں کی اہم عبادت گاہ سمجھی جاتی ہے(فوٹو واس)
برطانیہ میں موجود سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان نے لندن کے علاقے ریجنٹ پارک کی مسجد کا دورہ کیا، گزشتہ دنوں اس مسجد میں ایک چاقو بردار شخص نے امام مسجد پر حملہ کر دیا تھا تاہم سیکیورٹی عملے نے حملہ آور پر فوری قابو پا لیا تھا۔
عرب نیوز کے مطابق چاقو بردار شخص کے حملے سے مسجد کے موذن زخمی ہو گئے تھے بعدازاں موذن نے  حملہ آور کے اس اقدام پر اس شخص کو معاف کر دینے کا اعلان کیا تھا۔

اسلامی مرکر میں نمازیوں اور زائرین کی کثیر تعداد موجود ہوتی ہے(فوٹو واس)

سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان نے اپنے دورے کے دوران مسجد کے موذن کی خیریت دریافت کی جو اس واقعہ میں زخمی ہو گئے تھے۔ سفیر نے اسلامی ثقافتی مرکز اور لندن سنٹرل مسجد کے دورہ کے موقع پر مسجد انتظامیہ سے ملاقات کی اور حفاظتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلامی ثقافتی مرکز کے کردار کو بھی اجاگر کیا گیا(فوٹو واس)

لندن کے علاقے ریجنٹ پارک میں قائم یہ مرکزی مسجد لندن میں مسلمانوں کے لیے ایک اہم عبادت گاہ ہے۔
اس موقع پراسلامی ثقافتی مرکز کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر احمد الدبیان نےسعودی سفیر کو حملے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے برطانیہ میں مذہبی، سماجی، ثقافتی اور تعلیمی شعبوں میں اسلام اور مسلمانوں کی کوششیں اور خدمات کے ساتھ ساتھ اسلامی ثقافتی مرکز کے کردار کو بھی اجاگر کیا۔

اسلامی امور کے کاموں، دیگر اشاعات اور کتابچوں کے بارے میں آگاہ کیا(فوٹو واس)

ڈاکٹر احمد الدبیان نے مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے مابین تعلقات کو مستحکم رکھنے کے لیے مرکز کے کردار، فلاحی کاموں میں اس کی شرکت اور برطانیہ میں سول سوسائٹی کے اداروں کے ساتھ تعاون کے بارے میں وضاحت کی۔
اس موقع پر شہزادہ خالد بن بندر کو مرکز میں اسلامی امور کے کاموں، دیگر اشاعات اور کتابچوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے ڈاکٹر احمد الدبیان نے ان کی آمد اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

مسجد انتظامیہ سے ملاقات میں حفاظتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو واس)

لندن کی یہ مرکزی مسجد مسلمانوں کی اہم عبادت گاہ سمجھی جاتی ہے جہاں نمازیوں اور زائرین کی کثیر تعداد موجود ہوتی ہے۔
  • سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: