Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حسنی مبارک کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین

حسنی مبارک کا جنازہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے مارشل طنطاوی کی مسجد لیجایا گیا۔ فوٹو المرصد
مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کوسرکاری فوجی اعزاز کے ساتھ بدھ کو سپرد خاک کردیا گیا۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے حسنی مبارک کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے ۔
العربیہ نیٹ اور سبق ویب سائٹ کے مطابق حسنی مبارک کا جنازہ فوجی اعزاز کے ساتھ لے جایا گیا۔مصری صدر سیسی، سابق صدر عدلی منصور، اہم شخصیات اور ہزاروں شہری شریک ہوئے۔

حسنی مبارک 30 سال تک مصر کے حکمران رہے۔ فوٹو المرصد

عرب اور بیرونی ممالک کے وفود بڑی تعداد میں شریک تھے۔ سعودی عرب کی نمائندگی مصر میں متعین سعودی سفیر نے کی۔ جنازے کے دوران رنج و ملال کے مناظر دیکھنے میں آئے۔
حسنی مبارک کا جنازہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے مارشل طنطاوی کی مسجد لیجایا گیا۔ یہ قاہرہ کے مشرق میں واقع ہے۔ وہاں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ جس کے بعد توپوں کی سلامتی دی گئی۔
 جنازہ بگھی پر لے جایا گیا۔ تدفین مصر الجدیدہ کے علاقے میں واقع خاندانی قبرستان میں کی گئی۔

 تدفین مصر الجدیدہ کے علاقے میں واقع خاندانی قبرستان میں کی گئی۔ فوٹو المرصد

مصر ی ایوان صدارت نے بدھ سے تین دن تک سوگ کا اعلان کیا ہے۔ 
حسنی مبارک کا انتقال منگل کو 92برس کی عمر میں ہوا تھا۔ وہ ایک عرصے سے علیل تھے۔

جنازے کے دوران رنج و ملال کے مناظر دیکھنے میں آئے۔ فوٹو مزمز

حسنی مبارک 30 سال تک مصر کے حکمران رہے۔ وہ صدر انور السادات کے قتل کے بعد 14 اکتوبر 1981 میں مصر کے حکمران بنے۔
2011 کے دوران مصر میں عوامی احتجاجی مظاہرے جب شدت اختیار کر گئے تو انہوں نے 11 فروری 2011 کو اقتدار مصری افواج کے حوالے کردیا تھا اور حکومت سے علیحدہ ہوگئے۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: