Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویڈیو ٹک ٹاک سٹار کو موت کے قریب لےگئی

ایک امریکی ٹک ٹاک سٹار جیسن کلارک نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایسی ویڈیو شیئر کر ڈالی جس کو دو کروڑ 10 لاکھ  صارفین دیکھے بغیر نہ رہ سکے۔
ویڈیو ان کی زندگی میں پیش آنے والے ایسے واقعے پر تھی جو جیسن کلارک کو ان کی موت کے قریب لے آیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ برف کی تہہ کے نیچے پھنس گئے تھے اور آخری وقت تک ان کو محسوس ہو رہا تھا کہ وہ اس کو توڑ کر باہر نہیں نکل پائیں گے۔
جیسن کلارک نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ انہوں نے موت کو کبھی بھی اتنا قریب سے نہیں دیکھا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسن کلارک ایک منجمد جھیل میں اترنے سے پہلے گہرا سانس لیتے ہیں۔ دوسرے ہی لمحے وہ شگاف کے ذریعے جھیل میں اتر رہے ہیں اور تیراکی شروع کر دیتے ہیں۔
وہ تیراکی کرتے کرتے واپسی کا راستہ بھول جاتے ہیں اور جھیل سے باہر نکلنے کے لیے شگاف ڈھونڈ نہیں پاتے جہاں سے وہ جھیل میں اترے تھے۔
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ برف کی سطح کو توڑنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ کسی طرح سے جھیل سے باہر نکل سکیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Jason Clark (@jasontodolist) on

 
شگاف کی تلاش میں جیسن تیراکی کرتے کرتے الٹی سمت میں نکل جاتے ہیں، ایک دفعہ پھر برف کی سطح توڑنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن پھر سے ناکام ہو جاتے ہیں۔
جیسن نے لکھا کہ آخری لمحے ان کو وہ کرنے کا خیال آیا جس فیصلے نے ان کی جان بچا لی۔
وہ پلٹے اور درست سمت میں تیراکی شروع کر دی جو ان کو اسی شگاف کے پاس لے گئی جہاں سے وہ جھیل میں داخل ہوئے تھے۔
ان کی اس ویڈیو کو ٹک ٹاک پر دو کروڑ سے زیادہ صارفین نے دیکھا ہے جبکہ انسٹاگرام پر 16 لاکھ صارفین یہ ویڈیو دیکھ چکے ہیں۔
اس خوفناک تجربے کو جیسن کلارک نے دہرایا لیکن اس دفعہ وہ بغیر کسی دکت کے شگاف سے باہر نکل آئے۔ 

شیئر: