Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور اور اسلام آباد کا میچ بارش کے باعث منسوخ

دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا ہے۔ فوٹو: اردو نیوز
پاکستان سپر لیگ فائیو کے پانچویں ایڈیشن کا تیرہواں مقابلہ ملتان پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونا تھا جو بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا ہے۔
دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر یونائیٹڈ تیسرے جبکہ زلمی چوتھے نمبر پر ہے۔ دونوں ٹیموں نے چار چار میچز کھیلے ہیں اور ان میں سے دو دو میچز ہارے ہیں، جبکہ پانچواں میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا ہے۔
سنیچر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں کا اس ٹورنامنٹ کے دوران پہلا ٹاکرا ہونے جا رہا تھا۔
سنیچر کو پی ایس ایل فائیو کے دو میچز شیڈول تھے جن میں سے پہلا میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوا جس میں سلطانز کو فتح حاصل ہوئی۔
گذشتہ روز ملتان اور راولپنڈی میں  دو مقابلے ہوئے جن میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو مات دی، جبکہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو ہرایا۔
پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کی خاص بات یہ ہے کہ ٹورنامنٹ کے تمام میچز پہلی بار پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان سپر لیگ کے پانچوں سیزن کی چھ ٹیموں میں 30 سے زائد غیر ملکی کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں۔
 پی ایس ایل فائیو کے میچز ملک کے چار شہروں کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان سپر لیگ کا آغاز 2016 میں ایک ایسے وقت میں ہوا تھا جب غیر ملکی ٹیمیں اور کھلاڑی امن و امان کی صورت حال کی وجہ سے پاکستان آنے سے انکاری تھے۔ اس لیے ٹورنامنٹ کا افتتاحی ایڈیشن مکمل طور پر متحدہ عرب امارت کے شہروں شارجہ اور دبئی میں کھیلا گیا تھا۔
تاہم دوسرے ایڈیشن سے ٹورنامنٹ کی بتدریج پاکستان منتقلی کا آغاز ہوا۔ 2017 میں پی ایس ایل ٹو کا فائنل لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان مقابلہ ہوا۔
2018 میں ٹورنامنٹ کے تیسرے ایڈیشن کے تین میچز پاکستان میں ہوئے جن میں دو پلے آف اور فائنل میچ شامل تھے۔ گذشتہ سال پی ایس ایل فور کے آٹھ میچز پاکستان میں ہوئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل 2020 میں کُل 10 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔

شیئر: