Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سلامتی کونسل روہنگیا مسلمانوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے‘ 

اسلامی تعاون تنظیم کی کمیٹی کے ارکان ملاقات میں شریک تھے۔فوٹو: الشرق الاوسط
سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روہنگیا کے مسلمانوں کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرے۔ میانمار کی حکومت کو مسلم اقلیت کے حقوق پامال کرنے سے روکنے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں۔
الشرق الاوسط کے مطابق سعودی عرب کا یہ مطالبہ اقوام متحدہ میں متعین سعودی سفیر عبداللہ المعلمی کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں سامنے آیا ہے۔
 سعودی عرب کی زیر قیادت اسلامی تعاون تنظیم کی کمیٹی کے ارکان ملاقات میں شریک تھے۔ کمیٹی میں ترکی، بنگلہ دیش، ملائیشیا، انڈونیشیا شامل ہیں۔

سعودی عرب کا یہ مطالبہ سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں سامنے آیا ہے۔فوٹو: الشرق الاوسط

 عبداللہ المعلمی نے یو این سیکریٹری جنرل سے کہا’ میانمار میں جبرو تشددسے دوچار مسلمانوں کے جائز حقوق کے لیے آپ کی مساعی قابل تعریف ہے۔
المعلمی نے اس حوالے سے عالمی عدالت انصا ف کے اس فیصلے کا تذکرہ کیا جس میں میانمار کی حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ روہنگیا اقلیت کے تحفظ سے متعلق اپنے عہد و پیمان پورے کرے۔
سعودی سفیر نے مزید کہا’ عالمی عدالت انصاف کا یہ فیصلہ نیویارک میں او آئی سی کی سرگرمیوں کا ثمر ہے۔روہنگیا سے متعلق رابطہ گروپ نے سعودی عرب کی قیادت میں اس حوالے سے بڑا کام کیا ہے‘۔
 اقوام متحدہ کے سیکرٹیری جنرل میانمار کی حکومت پر دباﺅ کا سلسلہ قائم رکھیں۔ 
یو این سیکریٹری جنرل نے روہنگیا کے مسلمانوں سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ میانمار کی حکومت کا فرض ہے کہ وہ اس کی پابندی کرے۔

شیئر: