Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اماراتی شہری وغیر ملکی بیرون ملک کا سفر نہ کریں‘

ہر مسافر کے ساتھ مناسب اقدام کرنا ایئرپورٹ حکام کے اختیار میں ہوگا ( فوٹو: سبق)
اماراتی شہریوں اور ملک میں مقیم غیر ملکیوں کو بیرون ملک سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق اماراتی وزارت صحت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ ’کرونا وائرس کے پیش نظر حالیہ عرصے کے دوران بیرون ملک کے سفر سے اجتناب کیا جائے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’نا گزیر اسباب کی بنا پر بیرون ملک سفر کرنے والے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے ساتھ واپسی کے وقت احتیاطی تدابیر کے تحت اقدامات کیے جائیں گے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’انفرادی سطح پر صورتحال کے پیش نظر ہر مسافر کے ساتھ مناسب اقدام کرنا ایئرپورٹ حکام کے اختیار میں ہوگا‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’بیرون ملک سے واپس آنے والے مسافروں کا طبی معائنہ، کرونا وائرس سے پاک ہونے کی یقین دہانی تک قرنطینہ یا گھر میں محدود کرنے کے علاوہ دیگر طبی اقدامات کیے جائیں گے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’کرونا وائرس کے پھیلنے کے ساتھ ہی امارات نے سخت حفاظتی اور احتیاطی اقدامات پر عمل کر رکھا ہے‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’ان احتیاطی تدابیر کے پیش نظر امارات میں کرونا کے محدود کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے 5 افراد بیماری سے شفایاب ہوگیے‘۔
 

شیئر: