Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کا خدشہ: امارات میں تمام سکول ایک ماہ کے لیے بند 

وزارت تعلیم کے مطابق فیصلہ پیشگی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے( فوٹو: گلف نیوز)
متحدہ عرب امارات کی وزارت تعلیم و تربیت نے آئندہ اتوار 8 مارچ سے تمام سرکاری ونجی سکولز اور اعلیٰ تعلیمی ادارے ایک ماہ کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت کے مطابق پر فیصلہ طلبہ و طالبات کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے حفاظتی اور احتیاطی تدبیر کے طور کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق امارات کی وزارت تعلیم نے بتایا کہ ’ملک میں کورونا کے خطرے سے مقامی شہریوں، مقیم غیر ملکیوں اور سیاحوں کو بچانے کے لیے جو اقدامات کیے جا رہے ہیں تعلیمی اداروں کی بندش انہی کا حصہ ہے‘۔

طلبہ و طالبات کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے (فوٹو: گلف نیوز)
 

وزارت تعلیم و تربیت نے بیان میں مزید کہا ہے کہ ’یہ فیصلہ طلبہ کے وسیع تر مفاد میں قدرتی آفات اور بحرانوں سے نمٹنے کے لیے پیشگی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے۔ ہمارا مقصد سکولوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں سلامتی کو یقینی بنائے رکھنا ہے‘۔
الامارات الیوم نے امارات کے خبر رساں ادارے وا م کے حوالے سے بتایا کہ ’اتوار سے چار ہفتے تک سکول اور تمام سرکاری، نجی اور اعلیٰ تعلیمی ادارے بند رہیں گے‘۔
اماراتی وزارت تعلیم نے فاصلاتی تعلیم والے سکولوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کو تعلیم جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا اختیار دیا ہے۔
وزارت تربیت و تعلیم کا کہنا ہے کہ ’اگر اساتذہ یا طلبہ کو کسی طرح کی کوئی دشواری یا مشکل پیش آئے تو وہ 701700006 یا ای میل [email protected] پر رابطہ کرکے تکنیکی مدد طلب کرسکتے ہیں۔‘

شیئر: